Tuesday, July 13, 2021

Fazilat of Zil Hajj ... By #Hunbli

🌷💜💚عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت💚💜🌷


یکم ذی الحج سے 10 ذی الحج تک کے مستحب اعمال


  وجہ تسمیہ:- ذوالحجہ اسلامی سال کا 12 واں مہینہ ہے- ذوالحجہ کے معنی ہیں حج 🕋 والا مہینہ، اس مہینے کی 8 تاریخ سے 13 ذوالحجہ تک حج کے مناسک ادا کیے جاتے ہیں، اس لیے اسے ذوالحجہ کہا جاتا ہے

      

 📚فضائل:- ماہِ ذوالحجہ میں حج ادا کیا جاتا ہے جو اسلام کا 5 واں رکن ہے-


 عیدالاضحیٰ:- اسی ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو عیدالاضحیٰ ہوتی ہے جو مسلمانوں کا دوسرا مذہبی تہوار ہے جس میں مسلمان کھلے میدان (عید گاہ) میں دو رکعت نماز ادا کرتے ہیں اور اللّٰه کے حکم سے قربانیاں کرتے ہیں


📖سورۃ الفجر آیت 1, 2، 3:- قسم ہے فجر کی اور دس راتوں کی اور طاق کی اور جفت کی ان دس راتوں سے مراد مفسرین نے ذوالحجہ کے دس دن لیے ہیں


🌺حج 🕋 کے پہلے 10 دن کی فضیلت



1_ ان دس دنوں میں حج کے ایام آتے ہیں حج مبرور کرنے کی جزا جنت ہے


2_ انہی ایام میں یومِ عرفہ حج کا عظیم دن جس دن اللّٰه سب سے زیادہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزاد کرتا ہے 


3_ انہی ایام میں یومِ نحر آتا ہے

 

4_ یہ دس ایام جہاد فی سبیل اللّٰه سے بھی افضل ہیں


حضرت عبداللّٰه بن عباس رضی اللّٰه عنھا بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا "جس قدر اللّٰه تعالیٰ کو نیک کام ان دنوں یعنی عشرہ ذو الحجہ میں پسند ہیں اتنا باقی دنوں میں پسند نہیں کرتا، صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم اللّٰه تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا بھی اتنا پسند نہیں ہے؟ آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا جہاد فی سبیل اللّٰه بھی نہیں البتہ وہ شخص جو اپنا مال اور اپنی جان لے کر اللّٰه تعالیٰ کی راہ میں نکلا اور اس میں سے کچھ بھی واپس نہیں لایا وہ اس سے بہتر ہے 


📚بخاری


5_ ان ایام میں اللّٰه کا ذکر کثرت سے کرنا چاہیے خاص طور پر تیسرا کلمہ بہت پڑھنا چاہیے


حضرت عبداللّٰه بن عباس رضی اللّٰه عنھما بیان کرتے ہیں آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا "اللّٰه تعالیٰ کے نزدیک عشرہ ذوالحجہ میں کیے جانے والے عمل سے بڑھ کر نہ کوئی عمل افضل ہے نہ پسندیدہ، لہٰذا ان دنوں میں زیادہ سے زیادہ 📿سـبحـان اللّٰــہ 📿الـحمـدللّٰــہ 📿لا الـه الا اللّٰــہ 📿اللّٰــہ اکـبــر کہا کرو


  📚طبرانی


6_ ان دنوں میں ایک روزے کا ثواب ایک سال کے روزے کے برابر ہے اور ایک رات کا قیام لیلتہ القدر کے برابر ہے 


آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا تم ان دنوں میں تہلیل، تکبیر اور اللہ تعالیٰ کا ذکر زیادہ سے زیادہ کیا کرو- ان میں سے ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزے کے برابر ہے اور اس میں کیے جانے والے عمل کا ثواب سات سو گنا کر دیا جاتا ہے

        

📚بیھقی 


حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰه عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا اللّٰه تعالیٰ کے نزدیک کوئی عمل عشرہ ذوالحجہ میں کیے جانے والے عمل سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے، ان میں ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ایک رات کا قیام لیلتہ القدر کے قیام کے برابر ہے


📚ترمذی، ابن ماجہ


7_ قربانی کا ارادہ رکھنے والا ان دنوں نہ بال کٹوائے گا نہ ناخن کاٹے گا نہ مونچھوں کو ترشوائے گا نہ زیرِ ناف بال صاف کرے گا


آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ذوالحج کا چاند دیکھ لیا اور وہ قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے بال اور ناخن نہیں تراشنے چاہئیں


📚مسلم، ابوداود


8_ قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والا اگر ذوالحج کا چاند دیکھنے کے بعد حجامت نہیں کرواتا اور نماز عید کے بعد حجامت کرواتا ہے ناخن کاٹتا ہے زیرِ ناف بال صاف کرتا ہے تو اسے قربانی دینے والے کے برابر ثواب ملتا ہے


ایک صحابی نے آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم سے پوچھا یا رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم اگر میں قربانی کا جانور نہ پاؤں اور کسی نے دودھ پینے کے لیے مجھے اپنی بکری دے رکھی ہے جس کو واپس کرنا پڑے گا میں اس کی قربانی کر ڈالوں؟ آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا "نہیں بلکہ تم (عید کی) نماز کے بعد اپنے بالوں، ناخنوں اور مونچھوں کو ترشوا لو اور زیرِ ناف بالوں کو صاف کر لو تو تمہیں پوری قربانی کا ثواب ملے گا۔


📚ابو داود


9_ عرفہ کے دن اللّٰه بہت سے لوگوں کو 🔥 جہنم سے آزاد کرتا ہے


آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا عرفہ کے دن اللّٰه تعالیٰ آسمانِ دنیا پر نزول فرماتے ہیں اور آسمان والوں کو زمین والوں پر فخر کر کے بتاتا ہے کہ میرے بندوں کو دیکھو، وہ دور دراز سے پرا گندہ سر اور غبار آلود یہاں پر آئے ہیں، میری رحمت کی امید کرتے ہیں اور اس نوویں تاریخ کو اللّٰه تعالیٰ بہت سے لوگوں کو دوزخ 🔥 سے آزاد کرتے ہیں 


📚ابنِ خزیمہ


10_ جو 9 ذی الحج کا روزہ رکھتا ہے اللّٰه تعالٰی اس کے 2 سال کے گناہ معاف کرتے ہیں ایک گزشتہ سال کے اور ایک آئندہ آنے والے سال کے


آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم سے نویں ذوالحج (عرفہ) کے روزے کا پوچھا گیا تو آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا مجھے اللّٰه تعالیٰ سے امید ہے کہ اس دن کا روزہ رکھنا گزشتہ سال اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا


 📚مسلم


11_ ان دنوں جو لوگ حج نہیں کر سکے ان کو یہ سب عبادات کر کے اللّٰه 

کا قرب حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے..

مزید آرٹیکل پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 💚


Fazilat of Zil Hajj ... By #Hunbli

🌷💜💚عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت💚💜🌷 یکم ذی الحج سے 10 ذی الحج تک کے مستحب اعمال   وجہ تسمیہ:- ذوالحجہ اسلامی سال کا 12 واں مہینہ ہے- ذوالحجہ ک...