Sunday, November 22, 2020

Hafiz Khadim Hussain Rizvi

 Who is Hafiz Khadim Hussain Rizv

نکہ توت ضلع اٹک کے حاجی لعل خان کے دیندار گھرانے میں پیدا ہونے والا ایک بچہ............


 

جو گاؤں کے سادہ ماحول میں رہ کر پرورش پایا......... کون جانتا تھا کہ یہ بچہ کبھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہوگا......... کون جانتا تھا کہ وہ اپنی خطابت سے ایوان باطل میں لرزہ طاری کر دے گا...... لاکھوں لوگوں کے دل میں عشق مصطفٰی کی جوت جگائے گا....... کروڑوں دل عشق مصطفٰی سے جگمگا دے گا....... اس کے دم سے عشق و عرفان کے اجالے ہر سو پھیلیں گے.......ختم نبوت پر شب خون مارنے والوں کے لیے اس کی تقریر تازیانہ ثابت ہوگی........ ناموس رسالت کی پاسبانی کے لیے اپنا تن من دھن سب قربان کر دے گا........ ہاں یہ سب واقع ہوا..........


Hafiz Khadim Hussain Rizvi

 اس بطل جلیل نے عشق رسالت کی نئی داستان رقم کی........تاريخ کے ماتھے پر شجاعت و بے خوفی اور اولوالعزمی کا نیا باب ثبت کر گیا... اور ہم سب کو عشق رسول کے رنگ میں رنگ گیا اور آقا ﷺ سے عہدِ وفا کی تجدید کا درس دے گیا......

آخری دیدار بابا 
😪خادم حسین رضوی 😪



الوداع اے خادم دین و ملت الوداع


Hunbli

21/11/2020ء

Thursday, November 5, 2020

سارے فرائض مرد نے سر انجام دینے ہیں کیا ۔۔؟ By #Hunbli

 مرد دودھ پلائی بھی دے مرد جوتا چھپائی بھی دے مرد حق مہر بھی دے مرد منہ دکھائی بھی دے مرد جیب خرچ بھی دے مرد نان نفقہ بھی دے مرد آپ کے زیور کی زکوٰۃ بھی دے مرد آپ کے بہن بھائیوں کے بچوں کو عیدیاں بھی دے مرد آپ کے پورے میکے کا خیال اس طرح رکھے جیسے فرض عبادت ہو مرد آپ کو ہر موقع پر مہنگے کپڑے مہنگے جوتے بھی لے کر دے اور مرد کی جیب سے آپ چھپ چھپ کر پیسے بھی نکالتی جائیں مرد کو شادی کرنے کے لئے برسرِروزگار ہونا بھی لازم ہے مرد کا اپنا گھر ہونا بھی لازمی ہے مرد کی تنخواہ بھی آپ کو ایک لاکھ چاہئیے ان سب کے باوجود بھی جب آپ سڑا سا منہ بناکر کہہ دیں کہ ساس سسر کی خدمت کرنا عورت پر فرض نہیں ہے...



بھئی واااہ حد ہے دوغلے پن کی..

سارے فرائض بس مردوں کے ذمہ میں ہیں اور سارے حقوق عورتوں کے لئے ہیں.!!!🙏🙏🙏🙏

Wednesday, November 4, 2020

بجلی چور کون ۔۔؟ By #Hunbli

 فرینک شمیڈٹ ایک جرمن الیکٹریکل انجنئیر تھا جو جنرل مشرف دور میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا چیئرمین بنایا گیا تھا.

 


بجلی چوری روکنے کے لئے اسکو ٹاسک دیا گیا کہ دیکھا  جائے کہ کون کون بجلی چوری میں ملوث ھیں. چھ مہینے تک پوری کراچی اور اسکے مضافات کا سروے کر کے ایک رپورٹ وفاقی حکومت کے پاس بھجوائی گئی کہ پچاس فیصد حکومتی ادارے خود بجلی چوری میں ملوث ھیں اور چالیس فیصد صنعت کار یعنی انڈسٹریل والے چوری کر رھے ھیں 

اور دس فیصد کچی ابادیاں اور غریب طبقہ بجلی چوری میں ملوث ھیں.لیکن حکومت چاہتی ھے 

کہ ابتداء غریب اور کچی آبادیوں سے شروع کی جائے. تو فرینک شمیڈٹ نے کہا کہ یہ تو ظلم ھے کہ نوے فیصد بڑے چوروں کو چھوڑ کر دس فیصد غریب اور بنیادی سہولتوں سے محروم عوام کے خلاف کاروائی کی جائے. کم از کم میں یہ آپریشن نہیں کر سکتا ھوں. 

فرینک نے کہا کہ اگر نوے فیصد بجلی چوروں سے ریکوری کی جائے تو دس فیصد غریب لوگوں کو چھوڑ کر انکو مفت بجلی کی ریلیف دی جا سکتی ھے .

مگر ایسا نہیں ھوا اور ایک دن شیرٹن ہوٹل کے کمرے سے اپنا سامان باندھا اور اس ملک کو خیرباد کہہ کر جرمن چلا گیا اور کہا کہ ظلم حکومتی ادارے صنعت کار کرتے ھیں اور رگڑا غریب کو دیا جاتا ھے یہ ملک کبھی بھی نہیں سدھر سکتا ھے۔


Fazilat of Zil Hajj ... By #Hunbli

🌷💜💚عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت💚💜🌷 یکم ذی الحج سے 10 ذی الحج تک کے مستحب اعمال   وجہ تسمیہ:- ذوالحجہ اسلامی سال کا 12 واں مہینہ ہے- ذوالحجہ ک...