Monday, February 25, 2019

Aplus starting on Paksat TP #Hunbli

A Plus Starting on Paksat C-Band







TP of A Plus On Paksat


         TP

Frequency Rate               04047

Symbol Rate                     03255

Polarisation                  Vertical

Tuesday, February 12, 2019

Zero Point by Javid Chodhary #Hunbli

*جاوید چوہدری*
*زیرو پوائنٹ*

*یہ تبدیلی چھوٹی نہیں*
Share on Facebook
آپ علیم خان کی گرفتاری کے بارے میں تین تھیوریاں ملاحظہ کیجئے۔پہلی تھیوری کا ماخذ وزیراعلیٰ ہاﺅس پنجاب کا ایک ویٹر ہے‘ ویٹر نے یہ بات اپنے ساتھیوں کو سنائی‘ ساتھیوں نے یہ بات پورے لاہور میں پھیلا دی اور یہ وہاں سے ملک کے تمام مقتدر حلقوں تک پہنچ گئی‘ ویٹر کے بقول 3فروری کووزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ون آن ون ملاقات چل رہی تھی‘ میں چائے دینے کےلئے اندر گیا‘ میں نے سنا عثمان بزدار عمران خان سے کہہ رہے تھے‘ یہ دو لوگ مجھے چلنے نہیں دے رہے‘

یہ میرے سامنے بھی میری مخالفت کرتے ہیں اور پیچھے بھی‘ یہ میڈیا کو بھی میرے بارے میں مواد دیتے رہتے ہیں اور یہ بیورو کریٹس کوبھی اکساتے رہتے ہیں‘ عمران خان نے یہ سن کر

وزیراعلیٰ کو تسلی دی اور صبر کی تلقین کی‘ ملاقات کے دو دن بعد 6 فروری کو نیب نے علیم خان کو گرفتار کر لیا اور یوں عثمان بزدار کے راستے کا پہلا کانٹا نکل گیا‘ دوسرا کانٹا کب نکلتا ہے لوگ اب اس کا انتظار کر رہے ہیں‘ یہ پہلی تھیوری تھی‘ آپ اب دوسری تھیوری بھی ملاحظہ کیجئے‘ یہ تھیوری لاہور کے اعلیٰ بقراطی حلقوں میں گردش کر رہی ہے‘ لاہوری بقراط کہتے ہیں عثمان بزدار نے پورے ملک کے چھکے چھڑا دیئے‘ پنجاب میں چھ ماہ میں مکمل ریورس گیئر لگ چکا ہے‘ دھیلے کا کام نہیں ہوا‘ پنجاب حکومت اورنج لائین ٹرین اور پی کے ایل آئی تک نہیں چلا سکی‘ یہ صورت حال ملک کے مقتدر حلقوں کےلئے قابل قبول نہیں‘ ان کا خیال ہے یہ حالات اگر مزید چھ ماہ جاری رہے تو پنجاب پورے ملک کو لے کر بیٹھ جائے گا چنانچہ ان حلقوں نے وزیراعظم پر دباﺅ ڈالنا شروع کر دیا‘ یہ عثمان بزدار کو ہٹوا کر علیم خان کو وزیراعلیٰ بنوانا چاہتے تھے‘ چودھری صاحبان اور ن لیگ بھی درپردہ علیم خان کے حق میں تھی‘ وزیراعظم کا خیال تھا وقت کے ساتھ ساتھ اس دباﺅ میں اضافہ ہو گا لہٰذا علیم خان گرفتار ہو گئے اور یوں مضبوط کانٹا نکل گیا‘ یہ دوسری تھیوری تھی اور آپ اب تیسری تھیوری بھی ملاحظہ کیجئے‘ حکومتی وزراءکا خیال ہے علیم خان کی گرفتاری ”بیلنسنگ ایکٹ“ ہے‘
اپوزیشن بار بار نیب کو حکومت کا ان ہولی الائنس (غیر مقدس اتحاد) قرار دیتی تھی‘ یہ لوگ یہ بھی کہتے تھے نیب پاکستان تحریک انصاف کی لانڈری اور بی ٹیم ہے چنانچہ نیب نے یہ الزامات دھونے اور احتساب کے عمل کو متوازن کرنے کےلئے حکومت کے سینئر وزیر کو بھی گرفتار کر لیاجس کے بعد اپوزیشن اب نیب کو جانبدار قرار نہیں دے سکتی‘ دوسرا نیب چند بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے‘ یہ لوگ بہت جلد گرفتار ہوجائیں گے‘ ان میں آصف علی زرداری‘ فریال تالپور‘ یوسف رضا گیلانی‘ راجہ پرویز اشرف‘ شاہد خاقان عباسی‘ رانا ثناءاللہ اور مریم اورنگزیب شامل ہیں‘ نیب نے ان گرفتاریوں سے پہلے حکومت کے سینئر وزیر کو حراست میں لے کر بھی توازن قائم کر دیا۔

یہ تینوں تھیوریاں اس وقت مارکیٹ میں موجود ہیں اور ان تینوں کے ٹھیک ٹھاک سپورٹر بھی ہیں لیکن میں ان تینوں سے اتفاق نہیں کرتا‘ میں سمجھتا ہوں یہ تھیوریز اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے حکومت وقت کا سینئر وزیراس وقت نیب کی حراست میں ہے اور یہ کوئی چھوٹی بات نہیں‘ نیب کا ادارہ اس وقت گرم پانیوں میں پھنسا ہوا ہے‘ پاکستان پیپلز پارٹی ہو‘پاکستان مسلم لیگ ن ہو یا پھر حکومتی پارٹی پاکستان تحریک انصاف ہو یہ تمام جماعتیں نیب پر دباﺅ بھی ڈال رہی ہیں اور یہ نیب کے قوانین میں ترمیم بھی کرنا چاہتی ہیں‘



ملک کی تینوں پارٹیوں میں اس وقت نیب کے خلاف خفیہ گٹھ جوڑ چل رہا ہے‘ اس گٹھ جوڑ کی وجہ سے نیب کے اچھے کام بھی ڈسٹ بین کی نظر ہو جاتے ہیں‘ یہ اس وقت بہت بڑا المیہ ہے‘ میں آگے بڑھنے سے پہلے آپ کو یہ بھی بتاتا چلوںعمران خان اور میاں نواز شریف دونوں نیب قوانین میں ترمیم کی مخالفت کر رہے ہیں‘ عمران خان تمام چوروں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں چنانچہ یہ نیب لاز کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں جبکہ میاں نواز شریف کا خیال ہے” میرا جو نقصان ہونا تھا وہ ہو چکا ہے‘ میں جیل بھی جا چکا ہوں‘ میری حکومت بھی ختم ہو چکی ہے‘ میں ڈس کوالی فائی بھی ہو چکا ہوں اور میں اپنی اہلیہ کو بھی کھو چکا ہوں‘ یہ لوگ مجھے مزید کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں چنانچہ میں چاہتا ہوں یہ لوگ بھی اب نیب کی چکی کے نیچے سے گزریں‘ یہ بھی مزہ چکھیں“

میاں نواز شریف اور عمران خان کی سوچ اور آصف علی زرداری اور میاں شہباز شریف کے اعتراضات کی وجہ سے نیب کا کردار دھندلا ہو گیا اور ہم اب اسے اس کاجائز حق بھی نہیں دے رہے‘ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاویداقبال کی اچھائیاں اور کامیابیاں بھی اس سیاست بازی کی نذر ہو رہی ہیں‘ ہم جس دن ٹھنڈے دل ودماغ کے ساتھ چند حقائق دیکھیں گے تو ہمیں نیب اتنا برا نہیں لگے گا جتنا ہم اسے اس وقت محسوس کر رہے ہیں‘ مثلاً ہمیں ماننا ہو گا کرپشن ہمارے پورے سسٹم کی نسوں کا حصہ ہے‘

آپ کو اوپر سے لے کر نیچے تک پورا سسٹم کرپٹ ملے گا‘ ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جس میں لوگوں نے قرآن مجید چھاپنے کے نام پر لوگوں کو لوٹ لیا تھا‘ جس میںمفتی صاحبان نے لال مسجد کا نام لے کر مضاربہ بنایا اور یہ نمازیوں کے اربوں روپے کھا گئے‘ جس میں ڈبل شاہ جیسے شخص نے چھ شہروں کو کنگال کر دیا اور جس میں انور مجید جیسے کاریگر ریگولربینکوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتے رہے‘ ہم اس وقت دنیا کے ان چند ملکوں میں شامل ہیں جن کے شیڈولڈ بینک منی لانڈرنگ میں ملوث نکل آئے ہیں‘



جس ملک میں کرپشن کا یہ لیول ہو‘ جس میں لوگ مسجدوں سے جوتے اور پنکھے چوری کر لیتے ہوں اور حاجیوں کے حج کی رقم کھا جاتے ہوں آپ فیصلہ کیجئے اس میں اگر نیب جیسا ادارہ بھی نہ ہو تو صورتحال کیا ہو گی؟ جس ملک میں سیکرٹری خزانہ کے گھر سے 65 کروڑ روپے نکل آئیں اور ایمبیسیاں جعلی پاسپورٹس بنانے کے دھندے میں ملوث ہوں وہاں اگر جسٹس(ر) جاوید اقبال بھی نہیں ہوگا تو حالات کہاں تک چلے جائیں گے؟ہمیں ماننا ہوگا ہمارے ملک میں کرپشن بھی ہے اور اس کرپشن میں روز بروز اضافہ بھی ہو رہا ہے

چنانچہ میں دل سے سمجھتا ہوں نیب جیسے ادارے قائم بھی رہنے چاہئیں اور ان کے قوانین بھی سخت ہونے چاہئیں ‘ تاہم سسٹم میں چند تبدیلیاں بھی ضروری ہیں‘ مثلاً نیب جب تک اپنی تفتیش مکمل نہ کر لے‘یہ ریفرنس تیار نہ کر لے یہ ملزم کو گرفتار نہ کرے‘ چیئرمین کے پاس حراست کا اختیار بھی نہیں ہونا چاہیے اور نیب کو بزنس مینوں اور بیورو کریٹس کو بھی اس وقت تک گرفتار نہیں کرنا چاہیے جب تک اس کے پاس ناقابل تردید ثبوت موجود نہ ہوں ‘ہمیں ماننا ہوگا کمزور ثبوتوں کی وجہ سے معاشی مارکیٹ میں بھی انتشار پھیلتا ہے اور بیورو کریسی کا مورال بھی ڈاﺅن ہوتا ہے اور اس کا ملک کو نقصان پہنچتا ہے‘

نیب کو باعزت پیشوں مثلاً محکمہ تعلیم‘ صحت اور مذہب سے منسلک سینئر عہدیداروں کا احترام بھی کرنا چاہیے‘ پروفیسر گناہ گار بھی ہو سکتے ہیں اور کرپٹ بھی لیکن آپ جب ان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کریں گے یا پھر ان کو گندے سیلز میں رکھیں گے تو اس سے معاشرے میں استاد کی تذلیل ہو گی اور یہ رجحان ٹھیک نہیں‘ کرپشن کے خاتمے کے ساتھ ساتھ باعزت پیشوں کا احترام بھی ہماری ذمہ داری ہے اور ہمیں خود کو اس سے بری الذمہ قرار نہیں دینا چاہیے‘ نیب کے قوانین میں یہ تبدیلیاں ہونی چاہئیں‘ اس سے کرپشن فری پاکستان ممکن ہو سکے گا۔

میں یہاں چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی تعریف بھی کرنا چاہتا ہوں‘ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں مضاربہ سکینڈل میں چار ہزار ایک سو 56 لوگوں نے شکایت کی‘ جسٹس جاوید اقبال نے ذاتی دلچسپی لے کر نہ صرف 44 بااثر ملزم گرفتار کرائے بلکہ ان سے 616 ملین روپے اور 6 ہزار کنال زمین ریکور کرا کر متاثرین کے حوالے کی‘ یہ بظاہر ایک چھوٹی سی نیکی تھی‘ یہ نیکی چار ہزار خاندانوں کی زندگی ثابت ہوئی‘ جسٹس جاوید اقبال اب تک ہاﺅسنگ سکیموں کے ڈسے ہوئے ہزاروں لوگوں کو بھی ریلیف دے چکے ہیں‘

یہ لوگ جھولی پھیلا پھیلا کر انہیں دعائیں دیتے ہیں اور یہ بھی شاید ہم سب کےلئے انکشاف ہو گا جسٹس(ر) جاوید اقبال نے پہلی بار اسلام آباد میں فرانزک لیب بنوائی‘ اس لیب میں فنانشل کرپشن کے ثبوتوں کا فزانزک ٹیسٹ بھی ہوتا ہے اور دستاویزات کی پڑتال بھی اور فنگر پرنٹس کی میچنگ بھی‘ نیب نے پچھلے13 ماہ میں 3919 ملین روپے کی ریکوری کی‘561 ملزمان گرفتار کئے‘2125 شکایات کی تصدیق‘ 1059کی انکوئری ‘302 شکایات کی تفتیش اور مختلف احتساب عدالتوں میں 590 ریفرنسز دائرکئے ‘اس وقت احتساب عدالتوں میں 900 ارب روپے کے 1280 ریفرنسززیرسماعت ہیں‘

یہ بڑی اچیومنٹس ہیں لیکن یہ اچیومنٹس سیاسی گرد میں چھپ کر رہ گئی ہیں اور ہم نیب کے خلاف پراپیگنڈے میں اس ادارے کی یہ خوبصورتیاں اور یہ کامیابیاں فراموش کر بیٹھے ہیں‘ ہم خواہ کچھ بھی کر لیں ہم علیم خان کی گرفتاری کو کسی کے کھاتے میں بھی ڈال دیں لیکن پھر بھی یہ حقیقت حقیقت ہی رہے گی نیب نے بہرحال پنجاب کے سینئر وزیر کو عین اس وقت گرفتار کیا جب اس کے اقتدار کا سورج سوا نیزے پر چمک رہا تھا‘ جب پوری دنیا اسے پارٹی کی اے ٹی ایم قرار دے رہی تھی‘ یہ سینئر وزیر اس وقت نیب کی حراست میں ہے جب اس کی پارٹی تین صوبوں اور وفاق میں حکمران ہے اور یہ کوئی چھوٹی بات نہیں‘

پاکستان جیسے ملکوں میں یہ کب اور کہاں ہوتا ہے‘ نیب میں اس وقت ایک صدر اور پانچ وزرائے اعظم کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں اور یہ لوگ عدالتوں میں بھی بلوائے جاتے ہیں‘ یہ تبدیلی بھی چھوٹی نہیں‘ ہمیں اس تبدیلی کو بھی تسلیم کرنا ہو گا اور نیب جیسے اداروں کا احترام بھی تاہم تبدیلی‘ توسیع اور ترقی کی گنجائش ہر وقت اور ہر جگہ موجود رہتی ہے‘ نیب کے سسٹم میں بھی امپروومنٹ کی ضرورت ہے لیکن صرف سیاست کی وجہ سے یہ ادارہ بند نہیں ہونا چاہیے‘ یہ ملک کےلئے نقصان دہ ہو گا۔🌹

زمین پہ قیمتی چیزوں کی فراوانی By #Hunbli

_*🌍زمین پہ قیمتی چیزوں کی فراوانی*_
کبھی کبھی انسان سوچتا ہے کہ زمین پر قیمتی چیزیں اگر اس فراوانی سے نہ پائی جاتیں تو انسان کیا کرتا، کہاں جاتا ۔ ہم کبھی بھی اس بات کو سمجھ نہیں سکیں گے کہ جو چیزیں دکان سے ہمیں سو ڈیڑھ سو روپے کلو کے حساب سے مل رہی ہیں ، ان کی اصل قیمت کیا ہے اور اگر وہ انسان کو بنانا پڑتیں تو کتنی لاگت آتی۔آپ پھلوں کی مثال لے لیں ۔ آپ مارکیٹ جاتے ہیں ۔ ڈیڑھ سو روپے کا چتری والا پکا ہوا کیلا لیتے ہیں ۔ جب آپ گھر آتے ہیں تو دو کیلے گلے ہوئے نکلتے ہیں ۔ آپ سوچتے ہیں کہ دکاندار نے دھوکہ دیا ؛حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ نے دکاندار کو دھوکا دیا۔ جس طرح کی مٹھاس والا چتری والا کیلا ہمیں پاکستان میں میسر ہے ، اس کی اصل قیمت لاکھوں روپے میں بھی کم ہے ۔ یہ زمین کی چیز ہے ہی نہیں ۔ لیکن پھر یہ چیزیں اتنی سستی کیوں ہیں ؟ ا س لیے کہ فراواں ہیں ۔ زمین سے اگ رہی ہیں اور بے تحاشا رفتار کے ساتھ اگتی ہی جا رہی ہیں ۔ ورنہ انسان بنائے ذرا ایک کیلا لیبارٹری میں ،آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ 
آپ ایک پکا ہوا انار لیتے ہیں ۔ اس کو کاٹتے ہیں ۔ اندر سے ہیرے کی طرح ترشے ہوئے سرخ رنگ کے دانے نکلتے ہیں ۔ ایک انتہائی ذائقے دار مٹھاس لیکن ساتھ ایک خاص ترشی بھی ۔ ہم نے ان چیزوں کو کتنا for grantedلیا۔ ہمیں کبھی سمجھ نہیں آئی کہ اس چیز کی ویلیو کیا ہے ۔ یہ کس نے ڈیزائن کی۔ کس نے مینو فیکچر کی اور مارکیٹ تک پہنچائی ۔
ہماری یہ زمین دوسرے سیاروں سے بہت زیادہ مختلف ہے ۔ یہاں جانداروں کو تخلیق کرنے سے پہلے اللہ نے ذاتی طور پر دو دن میں جانداروں کی ضرورت کی سب چیزیں رکھیں۔ خلا میں جانے والے خصوصی طور پر اپنے ساتھ آکسیجن سیلنڈر لے کر جاتے ہیں ۔ سانس لینے کے لیے کمر پہ بیس کلو وزن اٹھایا ہوتاہے ۔ اربوں سال پہلے زمین پہ ایک بہت بڑ اایونٹ ہو اتھا، جسے گریٹ آکسیڈیشن ایونٹ کہتے ہیں ۔ اس میں آکسیجن خصوصی طور پر زمین کی فضا میں پیدا کی گئی تاکہ ہمارے جیسے جو جاندار بعد میں پیدا ہوں ، وہ سانس لے سکیں۔ یہی سانس ہے ، جس میں آکسیجن ہمارے دماغ کو توانائی فراہم کرتی ہے تو ہم اپنے سارے کام کرنے اور سوچنے کے قابل ہوتے ہیں ۔ 
آپ مٹی کو دیکھ لیں ۔ یہ اس قدر قیمتی چیز ہے کہ آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے ۔ ہمیں یہ سستی اس لیے مل رہی ہے کہ یہ پورے سیارہ ء ارض پہ وافر مقدار میں موجود ہے ۔ اس مٹی میں life sustainکرنے کی صلاحیت ہے ۔ یہ اپنے اندر پارنی ذخیرہ کرتی ہے ۔ اس میں بیچ پھوٹ سکتاہے ۔ پھر اس سے پھوٹنے والا پودا آکسیجن پیدا کرتاہے ۔ اس آکسیجن کو زمین کی کششِ ثقل فرار نہیں ہونے دیتی ۔ 
آپ کو یہ باتیں کتنی عجیب لگتی ہیں ۔ ہمیں اس مٹی کی کوئی قدر نہیں ۔ ہیروں کو ہم قیمتی سمجھتے ہیں ۔ کیونکہ یہ کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اور دیکھنے میں خوبصورت ہیں ۔ اگر مٹی کم مقدار میں پائی جاتی تو کھرب پتی افراد اربوں روپے کی تھوڑی سی مٹی خریدتے اور پودے صر ف کھرب پتیوں کے گھروں میں پائے جاتے ۔ 
آپ کا کیا خیال ہے کہ یہ جو انور رٹول آم ہے ،یا لیچی، یہ اس دنیا کی چیزیں ہیں ؟ 
یہ خاص الخاص تحفے ہیں ، جو انسان کے لیے نازل کر کے اس زمین میں بکثرت رکھے گئے ہیں ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ آپ ذرا اس زمین کی گریوٹی سے باہر نکل کر دیکھیں زندگی کس درجہ تکلیف دہ چیز ہے ۔ آپ ٹونٹی کھولتے ہیں ۔ اوپر ٹینکی سے پانی لوہے کے پائپ سے ٹونٹی تک آجاتاہے ۔ آپ دانت برش کرتے ہیں ۔ کلی کرتے ہیں اور اپنا منہ صاف کر لیتے ہیں ۔ خلا میں اس طرح تو نہیں ہوتا ۔ آپ کلی کریں، پانی نیچے جانے کی بجائے آپ کے منہ کے آگے ہی پڑا رہ جائے گا۔ آپ دانت بھی آرام سے صاف نہیں کر سکتے ۔ آپ اپنے منہ میں رہ جانے والا ٹوتھ پیسٹ اپنے ہاتھوں سے اکھٹا کر کے ایک بیگ میں جمع کریں گے ۔ یہاں آپ simplyمنہ سے تھوکتے ہیں اور نالیوں سے سب کچھ زمین میں جذب ہو جاتاہے ۔ 
زمین پر ہر چیز کی re cyclingکا ایک پورا نظام ہے ۔ پانی میں نشانیاں ہیں ۔ زمین کی کششِ ثقل اس پانی کو فرار نہیں ہونے دیتی۔ یہ سمندروں سے بخارات بن کے اڑتا ہے اور پھر بارش سے پینے والا صاف پانی بن کے ہمارے اوپر برستا ہے ۔ آپ کا کیا خیال یہ ہے کہ یہ سب کچھ اپنے آپ ہو رہا ہے ؟اس کے پیچھے کوئی منصوبہ بندی نہیں ۔ کوئی منصوبہ ساز نہیں ؟ چالیس جگہوں پہ خدا کہتاہے کہ بارش میں نشانی ہے ۔ بارش میں نشانی ہے ۔ اس سے زیادہ اور انسان کو کتنے اشارے دیے جائیں ۔ پھر بھی وہ سوچتا نہیں ۔ زمین کی اتنی کششِ ثقل ، جس میں ہم آرام سے اپنے قدم اٹھا کر چل سکتے ہیں ۔ ہم چاند کی طرح چھلانگیں نہیں لگاتے۔ نہ ہی ہم زمین سے چمٹے ہوئے ہیں ۔ ہمارے لیے تو ہمارے رب نے کتنی آسانیاں پیدا کی ہیں ۔ ہمارے کانوں میں جسم کا توازن برقرار رکھنے والا نظام رکھا ۔ ذرا پوچھیں vertigoوالوں سے کہ کیسے وہ چکراتے پھرتے ہیں ۔ 
ہمارے جسموں میں امیون سسٹم رکھا۔ جراثیم اندر جاتے ہیں تو مارے جاتے ہیں ۔ ذرا پوچھیں کسی ایسے شخص سے ، جس نے گردہ یا جگر ٹرانسپلانٹ کرایا ہو۔ وہ آپ کو بتائے گا کہ امیون سسٹم کیا چیز ہے اور کیوں ایک بلی سے لے کر خرگوش تک ایک ایک جاندار میں اللہ نے مفت نصب کر رکھا ہے ۔ 
زمین پہ قیمتی چیزیں اس قدر کثرت میں پائی جاتی ہیں کہ جس کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ جب شدید سردی کا موسم آتاہے تو بالائی علاقوں میں منڈیاں بند ہو جاتی ہیں ۔ بکروں کی قلت واقع ہوتی ہے تو قصائی بکریاں بھی ذبح کرنے لگتے ہیں ۔ نوجوان بکری کو پٹھ کہتے ہیں اور اس کا گوشت لذیذ ہوتا ہے ۔ کبھی کبھی بندہ سوچتا ہے تو حیرت میں گم ہوجاتا ہے کہ ایک ایک بکری میں بچّہ دانی نصب ہے ، جس کی قیمت اربوں ڈالر میں بھی نہیں لگا ئی جا سکتی ۔ وہ بچّہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ ہم اسے ذبح کر کے اس کا گوشت کھا جاتے ہیں ۔ صرف اس لیے کہ وہ زمین پہ کثر ت سے پائی جاتی ہے ۔ یہ کثرت نہ ہوتی ایک بچہ پید اکرنے کی صلاحیت رکھنے والی بکری اربوں روپے میں فروخت ہوتی ۔
یہی صورتِ حال ہمارے جسموں میں خون کی نالیوں کی ہے ۔ اگر کسی کے دماغ میں خون کی شریان پھٹ جائے تو ڈاکٹر ٹانگ میں اتنی شریان نکال کر اسے دماغ میں لیک ہوجانے والی شریان کے ساتھ بدل دیتے ہیں ۔ یہ ایک الگ بات ہے کہ جن لوگوں میں اتنا بڑا آپریشن ہوتاہے ، وہ پھر پہلے جیسے کبھی بھی نہیں ہو سکتے ۔ 
زمین کے برقی مقنا طیسی میدان ، اوزون ، یہ سب وہ چیزیں ہیں ، جنہیں ہم for grantedلیتے ہیں ۔ ہم کبھی نہیں سمجھ سکتے کہ سورج سے کتنی radiationہر وقت زمین پہ برس رہی ہوتی ہے اور اگر یہ مقناطیسی میدان نہ ہوتے تو انسان آج کس حال میں ہوتا ۔ 
سچ تو یہ ہے کہ خدا نے زمین میں ہر چیز رکھی اور پھر جانداروں کو پیدا کیا۔ ادھر انسان بیچارہ اس مغالطے میں ہے کہ میں اپنی محنت سے ہر چیز حاصل کر رہا ہوں ۔ چار دن کی یہ خوش فہمی ہے، پھر اندھیری رات!

💱

Learn English #Hunbli

English Learning 


ميں تمہں اپنا بنا لوں گا 
I'll make you mine.
تمہاری اوقات کيا ہے؟
What is your worth.
لنڈا بازار
Flea Markete.
تھوڑا اونچا بولۓ
Speak up.
بکواس بند کرو
1. Stop bullshits.
2. Shut-up.
کپڑے نچوڑو
Wring the clothes.
ميں اس کے فريب ميں آ گيا
I got duped by him.
 خاک اچھا ہے يہ ! 
The hell it’s  good!
کوئی نئ تازی ؟
Any scoop?
اس ميں نمک تيز ہے
It is too salty.
تم نے شرٹ التی پہنی ہوئی ہے
You are wearing shirt inside out.
باسی تيل
Rancid oil.
ديکھو! بٹن ٹوٹ گيا
Look! The button has come off.
پتہ نہيں اسے کيا ہوا
I don’t know what happened to him.
جتنا ميں نے سوچا يہ اس سے زيادہ مشکل ہے
That was more difficult than I thought.
آپ کو يہاں ديکھ کر خوشی ہوئی
I’m glad to see you here.
اس نے بھی يہی کہا تھا
That’s what he said.
ہميں ان کے آنے سے پہلے نکلنا ہے
We gotta leave before they come.
ميں آپ سے بلکل متفق ہوں
I entirely  agree with you.
تمہيں اس کی اجازت نہيں دينی چاہيے تھی
You shouldn’t allow this.
گندی عادتيں چھوڑ دو
Give up bad habits.
تمہارا رشتہ آيا ہے
You have got a marriage proposal.
تم ہميشہ سے مطلبی رے ہو
You have always been selfish.
وہ ادھر ہی ديکھ رہا ہے
He is looking over here.
تم نے ميرے بارے ميں تو سنا ہو گا
You might have heard of me.
ميرے دھلے ہوۓ کپڑے کہاں ہيں
Where are my washed clothes.
وہ پيدائشی نابينا ہے
He is congenital blind.
اگر لڑ نہيں سکتے تو چوڑياں پہن لو
Wear bangles if you can’t fight.
ڈرامہ بازی نہيں چلے گی
Dramatization will not work.
يہ سڑک کہاں جاتی ہے
Where does this road lead to?
ميں بہت تھکی ہوئی ہوں
I’m dead tired.
کاش ميں پرندہ ہوتا
I wish I were a bird.
بڑی شرمناک بات ہے
How disgraceful.
ميرا بستر بچھا دو
Make my bed.
ايک منٹ رکو ذرا
Hang on a minute.
کھانا بڑے مزے کا تھا
Food was excellent.
يہ ميرا تقيہ کلام ہے
It’s my pet phrase.
تم مجھے دير کرواو گے
You will make me late.
ميں اپنے الفاظ واپس ليتا ہوں
I will take my words back.
ميرے موبائل کا کيا بنا؟
What became of my mobile?
انگھوٹھی نہيں اتر رہی
The ring is not coming off.
ميری آنکھ کيوں پھڑک رہی ہے
Why is my eye twitching.?
آپ کا بڑا احسان ہو گا
It will be a great favour.
اس کا گلا سوجھا ہوا ہے
His throat is swollen.
مجھے گدگدی کرنا بند کرو
Stop tickling me.
کچھ گڑبڑ ہے
Something is fishy.
ميرے بال مت کھينچو
Don’t pull my hair.
بڑے ہی مفت خور ہو تم
Such a moocher u r.
وہ تيز تيز چلتی ہے
She walks briskly.
شور نے ہمارے ناک ميں دم کر رکھا ہے
Noise is getting our nerves.
اب کوئی راستہ باقی نہيں ہے
There is no way left now.
وہ بے داغ کردار کا مالک ہے
He has an impeccable character.
اس نے سارا کھيل بگاڑ ديا-
He spoiled the whole game.
وہ بال سنوار رہی ہے
She is doing her hair.
سنگترہ چھيل دو
Peel the orange.
وہ بہت شکی ہے
She is so skeptical.
طعنہ مارنے کی ضروت نہيں
No need to taunt.
تم کيا کرنے والے ہو؟
What are you up to?
وہ بہت بری موت مرا
He died a miserable death.
عقل کی بات کرو
Talk sense 
وہ مجھ سے بغض رکھتا ہے
He owes me a grudge.
جلتی پر تيل مت چھڑکو
Don’t add fuel to the fire.
اپنے گناھوں پر توبہ کر لو
Atone for your sins.
اس نے مجھے کورا جواب دے ديا
He gave me curt reply.
کيا بارش ہونے والی ہے
Does it look like raining?
کيا مصيبت ہے؟
What the heck?
ايسا بھی ہوتا ہے
That’s how it goes!
ميرے ساتھ تو تو ميں ميں مت کرو
Don’t bicker with me.
وہ مجھ پر کيچڑ اچھالتا ہے
He flings dirt at me.
ہاتھا پائی بند کرو
Stop grappling.
کيا کرنا ہے اب؟
What to do now?
ہم بہت دير تک باتیں کرتے رہے
We kept talking till very late.
سست لوگوں سے بچو
Keep off the sluggards.
تم کونسا لينا چاہو گے
Which one would u prefer.
خود کر ليں
Do it yourself!
يہ ميں کيسے کر سکتا ہوں؟
How can I do this?
مجھے کچھ نہيں چاہئے
I don’t want anything.
انہوں نے اسے مشورہ ديا
They advised him.
تم  پيڈل چلو گے يا گاڑی سے؟
Will you go on foot o  by train
ہم راستہ بھول گئے ہيں

 We have lost our way.

سمندر ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ by #Hunbli

*ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ ؟*

*ﺍﯾﮏ ﺧﺪﺍﺋﯽ ﺣﮑﻤﺖ*

ﺳﻮﺭﺝ ﻃﻠﻮﻉ ﮨﻮﭼﮑﺎﺗﮭﺎ . 
ﮨﻢ ﺳﺎﺣﻞ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﭘﺮﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ . 
ﺧﻨﮏ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺮﺗﮯ ﺁﻭﺍﺭﮦ ﺑﺎﺩﻟﻮﮞ ﮐﺎﺣﺴﯿﻦ ﻣﻨﻈﺮﺧﺎﺻﺎ ﺩﻟﮑﺶ ﺗﮭﺎ . ﺗﺎﺣﺪﻧﮕﺎﮦ ﭘﮭﯿﻼ ﺳﻤﻨﺪﺭﻣﯿﺮﯼ ﺳﻮﭺ ﮐﺎﻣﺤﻮﺭﺑﻦ ﮔﯿﺎ
ﺳﻤﻨﺪﺭﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﮐﮭﺎﺭﺍ ﯾﺎﻧﻤﮑﯿﻦ ﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﺗﺎﮨﮯ . 
ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﻣﺪﻭﺟﺰﺭﮐﮯﭘﯿﭽﮭﮯ ﺁﺧﺮﮐﯿﺎﺣﮑﻤﺖ ﭘﻮﺷﯿﺪﮦ ﮨﮯ ؟

ﭘﮩﻠﮯ ﮨﻢ ﻋﺎﻡ ﺳﺎﺗﺠﺰﯾﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ . 
ﺑﺎﺭﺵ ﺍﻭﺭﺑﺮﻑ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﺟﺐ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺟﻨﮕﻠﯽ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﺭﺍﺳﺘﻮﮞ ﺳﮯﮔﺰﺭﺗﺎﮨﮯ . ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﻣﻌﺪﻧﯿﺎﺕ ﮐﯿﻤﯿﺎﺕ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﺮﻟﯿﺘﺎﮨﮯ . 
ﺟﻮ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺟﮭﯿﻠﻮﮞ ﺩﺭﯾﺎﺅﮞ ﮐﺎﺳﻔﺮﻃﮯﮐﺮﮐﮯﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﮔﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ . 
ﻣﺪﻭﺟﺰﺭ ﮐﮯﺗﺴﻠﺴﻞ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮨﻮﺍﻣﯿﮟ ﺍﮌﺟﺎﺗﺎﮨﮯ . ﺟﺒﮑﮧ ﻧﻤﮑﯿﺎﺕ ﺳﻤﻨﺪﺭﮐﺎﺣﺼﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ . ﮐﺮﻭﮌﻭﮞ ﺳﺎﻝ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺟﺎﺭﯼ ﮨﮯ .

ﺩﻧﯿﺎﮐﺎﺳﺐ ﺳﮯ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﺗﺮﯾﻦ ﺳﻤﻨﺪﺭﺑﺤﯿﺮﮦ ﻣﺮﺩﺍﺭﮐﮯﻧﺎﻡ ﺳﮯﻣﺸﮩﻮﺭ ﮨﮯ . 
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪﮔﺮﯾﭧ ﺳﺎﻟﭧ ﻟﯿﮏ ﻧﺎﻣﯽ ﺟﮭﯿﻞ ﮐﺎﻧﻤﺒﺮﺁﺗﺎﮨﮯ . ﺍﻥ ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﻋﺎﻡ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﺩﺱ ﮔﻨﺎﺯﯾﺎﺩﮦ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﮨﮯ .
ﻟﯿﮑﻦ ﺳﻮﺍﻝ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺧﺪﺍ ﻧﮯ ﺍﺗﻨﮯﺑﮍﮮ ﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﺮﺭﮐﮭﺎﮨﮯ . ﺍﺳﯽ ﻏﺮﺽ ﺳﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﯿﺎﺟﺲ ﮐﯽ ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﮯﺑﮭﺮﮮ ﺩﻭﭨﺐ ﺩﮬﻮﭖ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﮯ . 
ﺍﯾﮏ ﭨﺐ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﮐﻠﻮ ﻧﻤﮏ ﮈﺍﻻ . ﺩﻭﺳﺮﮮﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﻠﻮﭼﯿﻨﯽ ﮈﺍﻟﯽ . 
ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﺷﺎﻡ ﮐﻮﺩﯾﮑﮭﺎﺗﻮ ﻣﯿﭩﮭﺎﭘﺎﻧﯽ ﺳﺒﺰﯼ ﻣﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭﻣﭽﮭﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﺁﻣﺎﺟﮕﺎﮦ ﺑﻦ ﭼﮑﺎﺗﮭﺎ . 
ﺟﺒﮑﮧ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﻗﺪﺭﮮﺑﮩﺘﺮﺗﮭﺎ . 
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﺳﯽ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﻮ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺩﮨﺮﺍﯾﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺱ ﺑﺎﺭﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮﻣﺴﻠﺴﻞ ﺣﺮﮐﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ . 
ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎﭨﯿﺴﭧ ﮐﺮﻭﺍﯾﺎ ﺗﻮ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﭨﮭﯿﮏ ﺗﮭﺎ . ﺟﺒﮑﮧ ﻣﯿﭩﮭﺎﭘﺎﻧﯽ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﭼﮑﺎﺗﮭﺎ . 
ﻧﻤﮑﯿﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﻓﻠﭩﺮﮐﺮﮐﮯ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﻗﺎﺑﻞ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮﻟﯿﺎﮔﯿﺎ . ﺍﺱ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮐﮯﺑﻌﺪ ﺧﺪﺍﺋﯽ ﺣﮑﻤﺖ ﻋﻤﻠﯽ ﺑﺨﻮﺑﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﺁﮔﺌﯽ .

ﺍﮔﺮﺳﻤﻨﺪﺭﻭﮞ ﮐﺎﭘﺎﻧﯽ ﻣﯿﭩﮭﺎﮐﺮﺩﯾﺎﺟﺎﮰ . 
ﻣﺪﻭﺟﺰ ﮐﺎﺳﻠﺴﻠﮧ ﺭﻭﮎ ﺩﯾﺎﺟﺎﮰ ﺗﻮ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﭘﺎﻧﯽ ﺧﺮﺍﺏ ﮨﻮﮐﺮﺗﻌﻔﻦ ﺯﺩﮦ ﻓﻀﺎﭼﮭﻮﮌﮮ ﮔﺎﺟﺲ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎﮐﮯ ﺗﻤﺎﻡ ﻟﻮﮒ ﻣﮩﻠﮏ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﺎﺷﮑﺎﺭﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ . 
ﻧﻈﺎﻡ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﻌﻄﻞ ﮨﻮﺟﺎﮰ ﮔﯽ . ﺳﺎﺋﻨﺴﯽ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻧﻤﮑﯿﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﺎﻻﺯﻣﯽ ﺟﺰﻭ ﮨﮯ . 
ﻋﻼﻭﮦ ﺍﺯﯾﮟ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﻧﺎﯾﺎﺏ ﺟﮍﯼ ﺑﻮﭨﯿﺎﮞ ﺍﻭﺭ ﻗﺪﺭﺗﯽ ﺫﺧﺎﺋﺮﻧﻤﮑﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﺑﺪﻭﻟﺖ ﭘﺮﻭﺭﺵ ﭘﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ . ﺳﻮﻧﮯ ﭼﺎﻧﺪﯼ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﭘﻮﺩﺍ " ﻣﺮﺟﺎﻥ " ﻧﻤﮑﯿﺎﺗﯽ ﺟﺰﺋﯿﺎﺕ ﭘﺮﭘﺮﻭﺍﻥ ﭼﮍﮬﺘﺎ ﮨﮯ . 
ﻧﻤﮑﯿﻦ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﻤﻨﺪﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎﻣﯿﮟ ﺭﻭﺡ ﺟﯿﺴﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ
ﺭﺏ ﮐﺮﯾﻢ ﻧﮯ ﺳﯿﻨﮑﮍﻭﮞ ﺳﺎﻝ ﺑﻌﺪ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮﺻﺤﯿﺢ ﺳﺎﻟﻢ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﭼﺎﺭ ﻃﺮﺡ ﮐﺎﺍﻧﺘﻈﺎﻡ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎﮨﮯ

1 ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮ ﺑﺨﺎﺭﺍﺕ ﺑﻨﺎﮐﺮﺟﺮﺍﺛﯿﻢ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﮐﯿﺎﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . 
ﺑﺎﺩﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺗﻮﺳﻂ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺩﺭﺍﺯ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﻃﻠﺐ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﯽ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﻧﯿﺰ ﻭﮨﺎﮞ ﺯﻣﯿﻨﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺑﯿﻠﻨﺲ ﺑﮭﯽ ﺑﺮﺍﺑﺮﮐﯿﺎﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ

2 ﺗﯿﺰ ﮨﻮﺍﺅﮞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﻧﯿﭽﻠﯽ ﺳﻄﺢ ﮐﻮ ﺍﻭﭘﺮﻻﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . 
ﺟﺲ ﺳﮯ ﺧﻼﺋﯽ ﺑﮭﻨﻮﺭ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ . 
ﺟﺴﮯ ﭘﺮﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﺍﻭﭘﺮﯼ ﭘﺎﻧﯽ ﻧﯿﭽﮯ ﭼﻼ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ .

3 ﺳﻤﻨﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﻣﺨﺼﻮﺹ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﮨﯿﮟ . 
ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻃﺮﻑ ﭘﺎﻧﯽ ﺳﺎﮐﺖ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺣﺼﮧ ﻧﮩﺮﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﺑﮩﺘﮧ ﮨﻮﺍ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺟﮕﮧ ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . 
ﺍﺳﮯ ﺑﺤﺮﯼ " ﺭﻭ " ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ .

4 ﮐﺸﺶ ﺛﻘﻞ ﺍﻭﺭ ﮐﺸﺶ ﻗﻤﺮﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﻮﻣﺴﻠﺴﻞ ﺣﺮﮐﺖ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ . 
ﺟﺲ ﺳﮯ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ ﺗﺎﺯﮔﯽ ﺑﺮﻗﺮﺍﺭ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﮯ .

ﺑﮯﺷﮏ ﺍﻟﻠﮧ ﺑﮩﺘﺮﺣﮑﻤﺖ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ.


#Hunbli

To Separate the Mixture by Sublimation #Hunbli

Experiment No.7

To Separate The Mixture by Sublimation 



#Hunbli


Nikaah And Janaza By Hunbli

Nikaah & Janaza   نکاح اور جنازہ 


#Hunbli

The _difference_ between a *wedding* and a *funeral* beautifully captured in a _poem_ called :

*farq sirf itna sa tha*


شادی اور جنازہ میں کیا فرق ہوتا ہے ۔ایک نظم میں خوبصورتی کا ساتھ منظر کشی کی گئی ہے ۔

*فرق صرف اتنا سا تھا*


teri *doli* uthi, 

meri *mayyat* uthi, 

تیری ڈولی اٹھی

میری میت اٹھی 


phool _tujh_ par bhi barse,

phool _mujh_ par bhi barse,

*farq sirf itna sa tha....*


پھول تجھ پہ برسے،

پھول مجھ پر بھی برسے

فرق صرف اتنا سا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔


tu _saj_ gayi,

mujhe _sajaya_ gaya..

تو سج گئی

مجھے سجایا گیا


_tu_ bhi ghar ko chali,

_main_ bhi ghar ko chala,

*farq sirf itna sa tha....*

تو بھی گھر کو چلی

میں بھی گھر کو چلا

فرق صرف اتنا سا تھا


tu _uth_ ke gayi,

mujhe _uthaya_ gaya...

تو اٹھ کے گئی

مجھے اٹھایا گیا 


*mehfil* wahan bhi thi,

*log* yahan bhi thay,

*farq sirf itna sa tha....*

محفل وہاں بھی تھی

لوگ یہاں بھی تھے

فرق صرف اتنا سا تھا  


unka _hasna_ wahan,

inka _rona_ yahan...

ان کو ہنسنا وہاں

ان کو رونا یہاں 


*qazi* udhar bhi tha,

*moulvi* idhar bhi tha,

قاضی ادھر بھی تھا

مولوی ادھر بھی تھا۔


do bol _tere_ padhe, 

do bol _mere_ padhe,

tera *nikaah* padha, 

mera *janaaza* padha,

*farq sirf itna sa tha...*

دو بول تیرے پڑھے

دو بول میرے پڑھے

تیرا نکاح پڑھا

میرا جنازہ پڑھا

فرق صرف اتنا سا تھا۔



tujhe *apnaya* gaya,

mujhe *dafnaaya* gaya...

Mout ki Fikar

Na karta tha"

تجھے اپنایا گیا

مجھے دفنایا گیا

موت کی فکر نہ کرتا تھا۔۔۔۔ 


Gunah ko Gunah

Na smajhta tha"

گناہ کو گناہ نہ سمجھتا تھا


DiL chahta tha k

Padhun Namaz"

دل چاہتا تھا کہ پڑھوں نماز



par Masjid tak

Jism na le jata tha"

پر مسجد تک،  جسم نہ لے جاتا تھا۔


Duniya ki Ronaq

mein Magan tha"

دنیا کی رونق میں مگن تھا۔


Waqt Dosti me

Barbad krta tha"


 وقت دوستی میں  برباد کرتا تھا۔


Phir 1 Din achank

Andhera chaa giya"

پھر ایک دن اچانک اندھیرا چھا گیا 



Aankh khuli to Khud

ko Qabar mein paya"

آنکھ کھلی تو خود کو قبر میں پایا 



Phir ALLHA ne pucha

k kya le kr aaya"

پھر اللہ نے پوچھا، کہ کیا لے کر آیا۔



Ghar jana chaha

lekin ja na paya"

گھر جانا چاہا لیکن جا نہ پایا۔



Qabar ki Tanhai

ne bohat daraya"


قبر کی تنہائی نے بہت ڈرایا ۔


Aawaz di Apno ko

to koi na aaya"

آواز دی اپنوں کو تو کوئی نہ آیا 

           *WARNING*

Waqt hai sambhal ja?

وقت ہے سنبھل جا؟


Quran ka ek ruku rozana parhne se saal mein 3 Quran mukammal ho jate hain?


قرآن کا ایک رکوع روزانہ پڑھنے سے سال میں تین قرآن مکمل ہو جاتے ہیں ۔


Jb aap is msg ko 4wrd karne lagein gey to Shaitaan aap ko rokega ?

جب آپ اس پیغام کو آگے بھیجنے لگیں گے تو شیطان آپ کو روکے گا !


????????

Let's C what will U do.. Don't wait for a second, just copy n paste 2 all ur contacts!!!

 یہ سوالیہ نشان ہے .......؟


 دیکھتے ہیں، آپ کیا کرتے ہیں ؟

ایک سیکنڈ نہ سوچیں۔ صرف کاپی اور پیسٹ کر کے اپنے تمام نمبرز کو بھیج دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


====================== *فجر* گئی (نور) گیا

*ظہر* گئی (دولت) گئی

*عصر* گئی (صحت) گئی

*مغرب* گئی (کامیابی) گئی

*عشاء* گئی (پرسکون) نیند گئی

*نماز* قائم کرکے اپنی زندگی

کو خوبصورت بنائیں 

اس میسج کو دنیا میں 

عام کریں ایک آدمی

بهی *نمازی* هو گیا تو 

قیامت تک آپکو ثواب 

ملتا رهے گا..*


PSL 4 Live Tv Broadcasters And Live Streaming Partners by #Hunbli



HBL PSL4 2019

Start 14 Feb to 17 March

PSL 4 Live Tv Broadcasters And Live Streaming Partners

Pakistan 
Ptv Sports & Geo Super & Ten Sports 

USA & Canada
Willow Tv

india 
DSports

UK & Europe 
Hum tv

Live Streaming 

Pakistan

Mena

Rest Of The World

On Facebook









Sunday, February 10, 2019

Determine The Solubility of Common Salt at Room temperature by #Hunbli

Experiment No.6

Determine The Solubility of Common Salt at Room Temperature 
#Hunbli







Medical Fitness by #Hunbli

*میڈیکل فٹنس* 

           *بلڈ پریشر* 
120/80 --  نارمل
130/85 --نارمل  (کنٹرول)
140/90 --  زیادہ
150/95 --  بہت زیادہ)

           *پلس* 
72  پر منٹ (معیاری)
60 --- 80 پی ایم. (نارمل)
40 -- 180  پی ایم. (نارمل نہیں)

          *ٹمپرییچر    
98.4 ایف    (نارمل)
99.0 ایف سے زیادہ  (بخار)

*بلڈ گروپ*

کونسا بلڈ گروپ لوگوں میں کتنے فیصد ہوتا ہے

*O+*    1 in 3       37.4%
(زیادہ تر لوگوں میں عام)

*A+*        1 in 3        35.7%

*B+*        1 in 12        8.5%

*AB+*     1 in 29        3.4%

*O-*        1 in 15        6.6%

*A-*        1 in 16        6.3%

*B-*        1 in 67        1.5%

*AB-*     1 in 167        .6%
(بہت کم لوگوں میں)

*کونسے بلڈ گروپ دوسرے بلڈ گروپ لے سکتے ہیں*

O- لے سکتے ہیں *O-*

O+ لے سکتے ہیں *O+, O-*

A-لے سکتے ہیں *A-, O-*

A+ لے سکتے ہیں *A+, A-, O+, O-*

B- لے سکتے ہیں *B-, O-*

B+ لے سکتے ہیں *B+, B-, O+, O-*

AB- لے سکتے ہیں *AB-, B-, A-, O-*

AB+ لے سکتے ہیں *AB+, AB-, B+, B-, A+,  A-,  O+,  O-*

یہ بہت ضروری مسیج🖕 ہے جو کسی کی زندگی میں فائدے لا سکتا ہے کسی کی زندگی بچ سکتی ہے ...

*پانی کے اثرات*
ہمیں پتا ہے کہ پانی بہت ضروری ہے لیکن یہ نہیں پتا کہ پانی کس وقت کیا فائدہ دے سکتا ہے                  

       *کیا آپ کو پتا ہے👇*

  پانی کا ایک گلاس ان اوقات👇 میں آپ کو بہت فائدے دیتا ہے

         *پانی کا ایک گلاس* 
              دوڑنے کے بعد آپ کے اعضاء کو سکون دیتا ہے

         *پانی کا ایک گلاس* 
              کھانے سے 30 منٹ پہلے آپ کے نظام انہضام کو درست کرتا ہے

        *پانی کا ایک گلاس* 
              واش روم جانے سے پہلے پینے سے آپ کا بلڈ پریشر لو کرتا ہے

        *پانی کا ایک گلاس*
              سونے سے پہلے پینے سے آپ کو ہارٹ اٹیک سے بچاتا ہے
#Hunbli

مالٹے کے حیرت انگیز فوائد #Hunbli



*🍊🌹✍ مالٹے کے حیرت انگیز فوائد، مالٹے کی پتے اور بیج سے علاج*
#صحت_کے_متعلق 

🌹💚


مالٹے کو موسم سرما کے پھلوں کا شہنشاہ کہا جاتا ہے۔ اگر آپ روزانہ ایک مالٹا کھائیں گے تو آپ کے جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا اور آپ بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔مالٹے کا نہ صرف پھل بلکہ اس کے چھلکے، بیج اور درخت کے پتے بھی معالجاتی طور پر استعمال ہوتے ہیں۔
مالٹا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے ۔مالٹے کو نہ صرف چھیل کر بلکہ اس کا جوس (رس) نکال کر بھی پیا جاتا ہے۔ مالٹا تمام عمر کے لوگ بڑی رغبت سے استعمال کرتے ہیں اور ہر عمر کے لوگوں کے لیے یکساں مفید ہے۔مالٹا نارنگی، سنگترہ، جاپانی پھل ( پرسمین ) کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔یہ خاندان ترشاوہ کہلاتا ہے۔
پاکستان کی آغوش میں بہترین ترشاوہ پھل پیدا ہوتے ہیں۔ ترشاوہ پھلوں کے خاندان میں لیموں، سنگترہ، کنو، چکوترا، فروٹر، مالٹا، مسمی پھل شامل ہیں۔ ترشاوہ پھلوں کا شمار غذائی اعتبار سے اہم پھلوں میں ہوتا ہے تاہم ہر ایک کی رنگت، خوشبو، ذائقہ اور تاثیر الگ الگ ہے لیکن مالٹا رنگت، خوشبو، ذائقہ اور تاثیر کے لحاظ سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے،

*🍊 مالٹے کے فوائد*
مالٹا صالح خون پیدا کرتا ہے جس سے رنگت صاف ہو کر نکھار آتا ہے۔ شدت گرمی میں اس کا استعمال گرمی سے تسکین دیتا ہے۔ یوں یہ موسمی شدتوں سے بچاتا ہے۔

مالٹے کارس بھوک بڑھاتا ہے اور معدے کی تیزابیت کوکم کرتا ہے ۔ جو افراد ریاح کی شکایت میں مبتلا رہتے ہیں اور بھوک کم لگتی ہے، انھیں مالٹا کھلانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ مالٹے کارس معدے کی تیزابیت کی وجہ سے آنے والی کھٹی ڈکاروں کوختم کردیتا ہے۔

انسان کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے ویسے ویسے اس کی جلد بھی ڈھلکنا شروع ہو جاتی ہے۔ مالٹوں میں انٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی ہوتی ہے جو انسانی جلد کے لئے مفید ہوتی ہے ۔اگر آپ روز مالٹا کھائیں گے تو جلد کے ڈھلکنے کا عمل سست ہوجائے گا اور آپ اپنی عمر سے کم نظر آئیں گے۔

نظام ہضم کی اکثر خرابیوں میں مالٹے کاگودا بکثرت کھایاجاتا ہے ۔ ہاضمے کی بیشتر شکایات کاسبب غذائی بے اعتدالی اور بسیارخوری ہوتا ہے ۔ روغنی غذاؤں ، پراٹھوں ، کیک ، پیسٹری اور مٹھائی زیادہ کھانے سے معدہ خراب ہوجاتا ہے اور بدہضمی ہوکرڈکاریں آنے لگتی ہیں۔ ایسی صورت میں مالٹے کے گودے پر کالی مرچ کاسفوف چھڑک کرکھانے سے کھانااچھی طرح ہضم ہوجاتا ہے اوربدہضمی دورہوجاتی ہے ۔ مالٹے کا جوس جسم کی قوت مدبرہ کی اصلاح کرتا ہے۔ دل و دماغ کو فرحت بخشتا اور معدہ کو قوت دیتا ہے۔

ویسے بھی قدرتی نظام کے تحت پھل اپنے موسمی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ حدت اور گرمی کم کرنے کے لیے یہ قدرتی ٹانک ہے۔

مالٹے میں وٹامن سی جس کے اندر بہت سے امراض کے خلاف مدافعت کی طاقت ہوتی ہے۔ مسوڑھوں میں خون آنے سے روکتا ہے، مالٹے کاجوس پینے سے بچہ دانت بھی جلدی نکالتا ہے، روزانہ ایک گلاس مالٹا کا جوس پورے دن جسم میں متعلقہ وٹامنز کو پورا رکھتا ہے۔ جس سے جسم میں وٹامنز کی ضرورت پوری ہوتی رہتی ہیں۔

گرمی اور زہروں کو ختم کرتا ہے۔ وہم اور وحشت میں فائدہ دیتا ہے، طبیعت میں چستی و فرحت پیدا کرتا ہے، مالٹا زود ہضم ہے اور حلق سے نیچے اترتے ہی خون میں شامل ہو جاتا ہے، نیز غذا کے ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔

بعض اوقات کھانا بہت زیادہ مقدار میں کھالینے سے پیٹ میں شدید درد ہونے لگتا ہے ، جس کے باعث بے چینی اور کرب کی کیفیت طاری ہوتی ہے ۔ ایسی صورت میں بیس سے چالیس گرام تک مالٹے کا چھلکا ایک پاؤ پانی میں دو تین جوش دے کر تقریباَ 15گرام کھانے کا نمک شامل کرکے نیم گرم پینے سے قے آجاتی ہے اور معدہ صاف ہوجاتا ہے ۔

طب کے نکتہ نگاہ سے مالٹا صفرا کو کم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ صفراوی بخاروں میں مفید ہے۔ مالٹے کا رس استعمال کرنے سے طبیعت کو تسکین ملتی ہے، دل و دماغ کو فرحت کا احساس ہوتا ہے اور جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

بخار اور کھانسی کی صورت میں بھی مالٹا مفید ثابت ہوتا ہے ۔ اس شکایت کودور کرنے کے لیے مالٹے کی پھانک کاگودا نکال کرشکر پر چھڑک کر توے پر رکھ کرمعمولی سینکیں اور کھا جائیں۔ اس بظاہر معمولی نسخے سے بخار اور کھانسی ختم ہو جاتی ہے ۔ شدید کھانسی کی صورت میں جب متلی اور قے کے آثار پیدا ہو جاتے ہیں تو مریض کی حالت بہت خراب ہو جاتی ہے ۔ ایسی صورت میں مالٹے کا گودا متلی روکنے کے لئے بے حد مئوثر ہوتا ہے۔

مالٹوں میں پوٹاشیم، وٹامن اے اور سی ہوتی ہے جو کہ آنکھوں کے لئے مفید ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنی نظر تیز رکھنا چاہتے ہیں تو روز ایک مالٹا کھانے کی عادت ڈال لیں۔

مالٹے کے پھول میں معدنی اجزاء کافی مقدار میں ہوتے ہیں یوں اس کا صرف رس ہی استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ پھوک بھی کھا لینا چاہئے۔ اس طرح یہ پھل غذائیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریشہ ( فائیر ) بھی فراہم کرتا ہے جو قبض کے لیے مفید ہے۔ ریشہ کے اور بھی بہت فوائد ہیں۔

مالٹا تو معدے اور جگر کی حدت اور سوزش کو ختم کرتا ہے ،لیکن مالٹے کا چھلکا بھی فائدے سے خالی نہیں۔ اس کاچھلکا بھی معدے کوقوت دیتا ہے ۔ اس کے چھلکے کے جوشاندے میں ہینگ کی معمولی مقدار ڈال کر پینے سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ سوکھے چھلکے کو پیس کر اُبٹن میں ملاکر چہرے پر لگانے سے چہرے کا رنگ نکھرجاتا ہے ۔ سیاہی اور جھائیاں دور ہوجاتی ہیں۔

اس ابٹن سے نہ صرف چہرے کے داغ، دھبے اور چھائیاں دور ہوتے ہیں بلکہ چہرے کی جلد میں قدرتی نکھار پیدا ہوتا ہے۔

*مالٹے کے چھلکے*
مالٹا کے پھل کے چھلکے کو عطریات اور معدے کے مقوی مشروبات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے قدیم عرب کے اطباءتحریر فرماتے ہیں کہ مالٹا کے خشک چھلکے اسہال‘ معدی درد‘ قے اورمتلی میں بطور علاج استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض اطباءمالٹا کے چھلکے کو گرم بخاروں میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔

مالٹا کے پھل کا چھلکا موٹا‘ دبیز اور زرد رنگت کا ہوتا ہے۔ اس کی اندرونی جانب ایک سفید پردے کی تہہ بھی ہوتی ہے۔ یہ چھلکا بیرونی طور پر سخت اور کھردرا ہوتا ہے اس میں بعض آئل بھی پائے جاتے ہیں۔ جنہیں عطریات اور معدے کے مقوی مشروبات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مالٹے کے چھلکے کا مربا تیار کیاجاتا ہے ، جوبہت لذیذ ہوتا ہے ۔ یہ مربا دل کی گھبراہٹ ، اعصابی کمزوری اور نظام ہضم کی کمزوری دور کرتا ہے ۔

اس کے چھلکوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے سکھا لیں تو چاولوں کو خوشبودار بناتے ہیں۔ اور ہمارے ہاں گھروں میں انہیں اس طرح استعمال کیا جاتا ہے ان چھلکوں کا مربہ اور ابٹن بھی بنایا جاتا ہے

فائبر انسانی معدے کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ معدے کے جملہ امراض سے نجات دلاتا ہے۔ مالٹے فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور اگر آپ قبض یا معدے کے السر کی پریشانی سے دوچار ہیں تو آج ہی سے مالٹے کھانے کا تہیہ کرلیں اور اپنے معدے کو مضبوط بنائیں۔

مالٹا کا چھلکا جس قدر پتلا ہو گا اسی قدر غذائی اجزاء سے موثر ہو گا اور ذائقہ بھی اچھا ہو گا۔

*مالٹے کے پتے*
مالٹا کے درخت کے پتے خوشبودار سبز رنگ کے ہوتے ہیں۔ یہ پتے زیادہ تر عصبی امراض کےعلاج کے لیےاستعمال ہوتے ہیں۔ ان پتوں کے استعمال سے سر کے بھاری پن کا خاتمہ ہوتا ہے۔مالٹےکے پتوں کا قہوہ معدے کو طاقتور اور نظام ہضم کو تیز کردیتا ہے۔
مالٹا کے پتوں کے استعمال میں وہ اشخاص نہایت احتیاط کریں جن کا نظام عصبی نہایت حساس ہو۔ ایسی صورت میں یہ فائدے کی بجائے نقصان دہ ہوں گے۔ مالٹا کے درخت کے پتے دل کے خفقان‘ دل بیٹھنے‘ قلبی گھبراہٹ اور درد معدہ میں مستعمل ہیں۔ علاوہ ازیں مرگی‘ التہاب دماغ‘ ورم جمجمہ اور دوسری سر کی کئی بیماریوں میں بھی ان سے استفادہ کیا جاتا ہے۔

*مالٹے کے بیج*
مالٹا کے پھل کے بیج ضعف معدہ کے علاج میں مستعمل ہیں۔ یہ بھوک کو تیز اور جسم کو توانا و طاقتور کرتے ہیں۔

ضروری نوٹ : اس گروپ میں جو تحریریں شائع کی جاتی ہیں وہ محض معلومات عامہ کے لئے شائع کی جاتی ہیں ۔اس لیےان ترکیبوں، طریقوں اور ٹوٹکوں پر عمل کرنے سےپہلے اپنے معالج (طبیب،ڈاکٹر) سے مشورہ ضرور کریں۔اور دوران عمل اپنے معالج سے رابطہ میں رہیں۔ شکریہ!

┈┈•⊰✿🌹#Hunbli🌹✿⊱•┈┈

Saturday, February 9, 2019

Determine the viscosity of Givan Liquid with Help of Ostwald's Viscometer #Hunbli



Experiment No.5

Determine The Viscosity of Givan Liquid with Help of Ostwald's Viscometer




Funny jokes by #Hunbli


Funny Joke

بیوی:
آفس سے واپسی پر سبزی لیتے آنا، اور سارہ سلام کہ رہی ہے۔۔۔۔

شوہر:
کون سارہ۔۔۔۔؟

بیوی:
کوئی نہیں، بس اسلئیے لِکھا تھا کہ تُم میسیج پڑھ لو۔۔۔۔

شوہر:
وہی تو میں کہوں،
کہ سارہ تو میرے ساتھ ہے،
تو تُمہارے ساتھ کون ہے۔۔۔۔؟

بیوی:
کون سارہ، کِدھر ہو تُم۔۔۔۔؟ 😡😡😡

شوہر:
میں، بازار میں۔۔۔۔

بیوی:
اُدھر ہی رُکو زرا،
میں ابھی آتی ہوں۔۔۔۔

دس منٹ بعد بیوی:
کِدھر ہو، میں بازار میں ہوں۔۔۔۔

شوہر:
آفس میں ہی ہوں،
اب آ گئی ہو بازار،
تو سبزی لیتی جانا۔۔۔۔

وڈی آئی سارہ، ۔۔۔ 😂😂😉😉

#Hunbli

اچھی باتیں By #Hunbli

اچھی باتیں 

ہر لائن کو غور  سے دیکھیں 
-
✅ غریب دور تک چلتا ہے ..... کھانا کھانے کے لئے .......
✅ امیر میلوں چلتا ہے ..... کھانا ہضم کرنے کے لئے .......
✅ کسی کے پاس کھانے کے لئے ..... ایک وقت کی روٹی نہیں ہے .....
✅ کسی کے پاس کھانے کے لئے ..... وقت نہیں ہے ......
✅ کوئی لاچار ہے .... اس لیے بیمار ہے .....
✅ کوئی بیمار ہے .... اس لئے لاچار ہے .....
✅ کوئی اپنوں کے لئے .... روٹی چھوڑ دیتا ہے ....
✅ کوئی روٹی کے لئے ..... اپنوں کو چھوڑ دیتے ہے .....
✅ یہ دنیا بھی کتنی نرالي ہے. کبھی وقت ملے تو سوچنا ....
✅ کبھی چھوٹی سی چوٹ لگنے پر روتے تھے .... آج دل ٹوٹ جانے پر بھی سنبھل جاتے ہیں.
✅ پہلے ہم دوستوں کے ساتھ رہتے تھے ... آج دوستوں کی یادوں میں زندہ ہیں ....
✅ پہلے لڑنا منانا روز کا کام تھا .... آج ایک بار لڑتے ہیں، تو رشتے کھو جاتے ہیں.
✅ واقعی زندگی نے بہت کچھ سکھا دیا، جانے کب همكو اتنا بڑا بنا دیا.
زندگی بہت کم ہے، محبت سے جیو
🌹روز صرف اتنا کرو -🌹

🔺غم کو "Delete"

🔺خوشي کو "Save"

🔺رشتوں کو "Recharge"

🔺دوستي کو "Download"

🔺دشمني کو "Erase"

🔺سچ کو "Broadcast"

🔺جھوٹ کو "Switch Off"

🔺ٹینشن کو "Not Reachable"

🔺پيار کو "Incoming"

🔺نفرت کو "Outgoing"

🔺هنسي کو "Inbox"

🔺افسوس کو "Outbox"

🔺غصے کو "Hold"

🔺مسكان کو "Send"

🔺هیلپ کو "OK"

🔺دل کو کرو "Vibrate"

پھر دیکھو زندگي کی
🔺 "RINGTONE"کتنی پیاری بجتی ہے!

"جو قسمت میں ہے، وہ
               بھاگ کر آئے گا،
جو نہیں ہے، وہ
          آکر بھی بھاگ جائے گا ...! "

یہاں سب کچھ بکتا ہے،
         دوستوں رہنا ذرا سنبھال کے،
فروخت کرنے والے ہوا بھی بیچ دیتے ہیں،
                    غباروں میں ڈال کے،

سچ بکتا ہے، جھوٹ بکتا ہے،
                   بکتی ہے ہر کہانی،
تینوں عوام میں پھیلا ہے، پھر بھی
                  بکتا ہے بوتل میں پانی
        
🌾🌻🌾🌻🌾🌻🌾🌻🌾🌻
"رشتہ" دل سے ہونا چاہئے، الفاظ سے نہیں،
"ناراضگی" الفاظ میں ہونی چاہئے دل میں نہیں!
🌿🐟🌿🐟🌿🐟🌿🐟🌿🐟
سڑک کتنی بھی صاف ہو
"دھول" تو ہو ہی جاتی ہے،
انسان کتنا بھی اچھا ہو
"بھول" تو ہو ہی جاتی ہے !!!
🌿🐟🌿🐟🌿🐟🌿🐟🌿🐟
آئینہ اور پرچھائیں کے
جیسے دوستوں کورکھو کیونکہ
آئینہ کبھی جھوٹ نہیں بولتا اور پرچھائیں کبھی ساتھ نہیں چھوڑتی ......
🌿🐟🌿🐟🌿🐟🌿🐟🌿🐟
کھانے میں کوئی 'زہر'ڈال دے تو
ایک بار اس کا 'علاج' ہے ..
لیکن 'کان' میں کوئی 'زہر' ڈال دے تو،
اس کا کوئی 'علاج' نہیں ہے.
🌿🐟🌿🐟🌿🐟🌿🐟🌿🐟
"میں اپنی 'زندگی' میں ہر کسی کو
'اہمیت' دیتا ہوں ... کیونکہ
جو 'اچھے' ہوں گے وہ 'ساتھ' دیں گے ...
اور جو 'برے' ہوں گے وہ 'سبق' دیں گے ... !!
🌿🐟🌿🐟🌿🐟🌿🐟🌿🐟
اگر لوگ صرف ضرورت پر
ہی آپ کو یاد کرتے ہیں تو
برا مت مانيے بلکہ
فخر کیجئے کیونکہ "
موم بتی کی یاد تبھی آتی ہے،
جب تاریکی ہوتی ہے. "
🌾🌻🌾🌻🌾🌻🌻🌾🌻
Pls Share All This Beautiful ⬇

سوچنے کی بات by #Hunbli






سوچنے کی بات 

Hunbli...


*
شادیوں کے اوقات پر عورتوں کا حد سے نکلنا، دلہن کا نیم برہنہ لباس،
نامحرم مردوں کا عورتوں کو مختلف زاؤیوں سے فوکس کر کر کے کیمرے میں بند کر کے فلمیں بنانا اور باپ ، بھائی کی غیرت کے کان پر جوں تک نہ رینگنا، اور تو اور بعض دیندار گھرانوں میں بھی اس موقع پر حیا کا جنازہ اٹھتا نظر آتا ہے کہ دل خوف سے کانپ جاتا ہے*،،،،

🎬 مووی میکر‘ فوٹو گرافر ایسے بن ٹھن کر شادی کے پروگرام میں آتے ہیں جیسے شادی ہی ان کی ہو‘ *نا جانے آپ کی عزت کو کیسے گوارہ کر جاتی ہے یہ بات کہ ایک غیر مرد آپ کی نئی نویلی دلہن کو آپ سے پہلے دیکھے اور مختلف سٹائلوں اس کا فوٹو سیشن کرے* ؟؟؟

💧 *افسوس! اب تو ایسے رنج و غم کا وقت ہے کہ کس کس چیز کو رویا جائے؟؟ دلہا میاں خود مووی میکر‘ فوٹو گرافر کو گائیڈ لائن دے رہا ہوتا ہے یہ میری بہن ہے‘ میری کزن‘ میری خالہ اور یہ دلہن کی بہن‘ اماں‘ خالہ وغیرہ وغیرہ ہیں اور ساتھ ہی اسے سختی سے کہتا ہے کہ سب لیڈیز کی تصویر ٹھیک سے بنانا*،،،،

💰💰 لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ جو بندہ جتنا غریب ہے وہ اُتنا ہی زیادہ پیسہ ان گناہ کی رسموں پر خرچ کرتا ہے خواہ اُدھار ہی کیوں نہ لینا پڑے،،،،

🔥🔥🔥 *پوچھو تو یہ لوگ کہتے ہیں ہماری برادری میں ایسا کرنا رواج ہے‘ خاندان میں ناک کٹ جائے گی‘ لوگ کہیں گے فلاں کی شادی پر ناچ گانا‘ فحش عورتوں کا ڈانس‘ آتش بازی‘ فائرنگ نہیں ہوئی شادی میں جانے کا مزہ نہیں آیا*،،،

✋🏻 *یاد رکھو*!!!

⬅ *جن لوگوں کو دکھانے کیلئے آپ یہ سب بے جا رسمیں ادا کرتے ہیں اُن کو آپ کے بیٹے‘ بیٹی کی طلاق سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ اُن لوگوں کو کوئی پروا نہیں کہ آپ نے پیسہ اُدھار لیا ہے یا دن دیہاڑے ڈاکہ مارا ہے‘ یہی لوگ آپ کی اُولاد کے طلاق کے موقع پر کہتے ہیں اتنی فحاشی تو پھیلائی تھی ان لوگوں نے شادی کے موقع پر تو انجام تو برا ہی ہونا تھا*،،،

🌀 بھئی! دنیا نہیں جینے دیتی دنیا کو نہیں دیکھو اپنی جیب کو دیکھو اسلام کی حدود کو دیکھو‘ اسلام نے تو شادی کو انتہائی آسان بنایا ہے۔ ان مٹی کے پتلوں (انسانوں) کو ناجائز خوش کرنے کیلئے گنہگار مت بنو‘ اللہ تعالیٰ کو خوش کرو گے تو آپ اور آپ کی شادی کامیاب ہو گی،،،

📯 *بہت سے لوگ شادیوں کے موقع پر گھروں‘ پلاٹوں‘ سڑکوں پر ٹینٹ لگا لیتے ہیں اور عورتوں کا ناچ دیکھتے ہیں نکاح کا ان ناچنے والی عورتوں سے کیا تعلق ہے*؟؟؟؟

🎊 *بہت سی شادیوں میں دیکھا ہے گھروں کے بزرگ بھی ان فحش محفلوں میں شامل ہوتے ہیں اور ان فحش عورتوں سے فحش حرکات سرعام کرتے ہیں، اور بہت سی جگہوں پر دیکھنے میں آیا ہے کہ ’’دلہا میاں‘‘ خود ان فحش عورتوں کے ساتھ رقص کے ساتھ ساتھ فحش حرکات کرنا بھی ضروری سمجھتا ہے۔ آپ خود فیصلہ کرو یہ شادی کے موقع پر آپ اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہو کہ نہیں؟ ایسی شادی میں برکت کیسے آ سکتی ہے*؟؟؟؟

♨ *فحش عورت کے ناچ میں جو گناہ اور خرابیاں ہیں ان کو سب جانتے ہیں*!!!!

🥁 *اب ڈھولک کی بات کرو تو عورتیں ڈھولک ساری ساری رات ایسے بجاتی ہیں جیسے پتہ نہیں یہ ڈھولک نہیں ان کے ’’بے رحم شوہر کا سر‘‘ ہے ڈھولک کی خوب دھلائی کرکے اپنا سارا غصہ ڈھولک پر نکال دیتی ہیں،،، ڈھولک کی آواز سے آس پاس کے لوگوں کی نیند میں خلل آتا ہے کہ نہیں* ؟؟؟

🔴🔵 *ڈھولک سے دل کو راحت نہیں ملتی تو بڑے بڑے سپیکر لیکر اُس پر ساری ساری رات اور سارا سارا دن گانے لگائے جاتے ہیں کہ پورے شہر کو پتہ چل جائے یہاں شادی کی تقریب ہو رہی ہے‘ جب سارا شہر آپ کی ان حرکتوں سے تنگ ہو گا تو کیا آپ کو یہ لوگ دعا دیں گے کہ اے اللہ ان کی شادی میں برکت ڈال دے*؟؟؟

❄ *بہت سے بیمار ایسے بھی ہیں جو بیچارے اپنی ہی کھانسی کی آواز برداشت نہیں کر سکتے‘ تو کیا وہ آپ کے گھر لگے ’’دیواروں جتنے سپیکروں‘‘ سے نکلتی ہوئی گانوں کی آوازیں برداشت کر پائیں گے*؟

🔺 *تو خود اندازہ کرو کہ وہ بیمار انسان آپ کو کتنی بددعائیں دے گا؟ ایسی شادی میں برکت کیسے آئے گی*؟؟

📝 *تحریر کا مقصد صرف یہ ہے کہ شادی کو آسان بناؤ اور طلاق و خلع کے رواج کو اپنے سماج سے ختم کرو۔ فضول رسم و رواج کے جھنجٹ کی وجہ سے بہت سے غریب گھروں کے نوجوان لڑکے‘ لڑکیاں بھی غیر شادی شدہ بیٹھے ہیں*،،

🙏🏻 *بزرگوں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے ان فضول رسم و رواج کو اپنی زندگی ہی میں ختم کر جائیں‘ نہیں تو قبروں میں عذاب کا باعث بنے گا*!!!

🌹🌹 *حیا کی ترویج*:

⬅ *ایمانی زوال کے اس دور میں ہمیں قر آن و سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف رجو ع کرنا ہے اور اپنے مردوں اور عورتوں میں حیا کے وہ بیج بونے کی کوشش کرنا ہے جو معاشرے کو واپس پا کیزگی کے اس معیار کے قریب لے آئیں ،جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے دور کے خاصہ تھا*،،،،

⬅ *گھر کے اندر مرد نگران ہے،، اس کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اور گھر والوں کے لیے صحیح تعلیم کا بندوبست کرے*،،

⚡ *حقیقت یہ ہے کہ تقدیسِ نسواں کا محافظ دراصل مرد ہی ہے۔ اگر مرد اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہوجائیں تو معاشرے سے ان برائیوں کا خاتمہ ہوجائے جو عورتوں کی بے مہاری کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے*!!!

♻ *لیکن ہوتا ایسا ہے ، جو مرد غیرت کا پیکر بنا ہوتا ہے ، اس کی غیرت بھی ایسے موقعوں پر پتہ نہیں کہاں غائب ہو جاتی ہے*،،

💠 *اکثر نے بس یہی بات رٹی ہوتی ہے، کون سا شادی روز روز ہو گی*،،

🔶🔹 *بہت سے لوگوں کو میری بات سے اختلاف ہو گا ، لیکن جو سچ تھا ، جو آج کل ہو رہا ہے اس کی طرف توجہ دلانا بہت ضروری تھا*!!!!

Achievements of Jhang Punjab Pakistan by #Hunbli

Achievements Of Jhang 

Hunbli 

دیوبندیوں کے نزدیک جھنگ حق نواز جھنگوی کا ہے۔
بریلویوں کے نزدیک  جھنگ ڈاکٹر طاہر القادری کا ہے۔
اہل حدیثوں کے نزدیک جھنگ عبدالعلیم یزدانی  کا ہے۔
اہل تشیعوں کے نزدیک جھنگ سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام اور امریک میں  سابقہ پاکستانی سفیر  عابدہ حسین صاحبہ کا ہے۔
تصوف و طریقت  سے محبت رکھنے والوں کے نزدیک جھنگ حضرت مرشد سلطان باہو ؒ اور حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کا ہے۔
سائنسدانوں کے نزدیک جھنگ نوبل پرائز یافتہ سائنس دان ڈاکٹر عبدالسلام کا ہے۔
کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے نزدیک جھنگ انٹرنیشنل ایمپائر علیم ڈار کا ہے۔
عاشقوں کے نزدیک جھنگ مائ ہیر کا ہے۔
موسیقی سے محبت رکھنے والوں کے نزدیک جھنگ منصور ملنگی کا ہے طالب حسین درد کا ہے۔
مارشل آرٹس سے محبت رکھنے والوں کے نزدیک جھنگ فرحت عباس شاہ کا ہے جو مارشل آرٹس کے مشہور سٹائل نینجا کو ایران سے سیکھ کر پاکستان لائے   ۔
ڈاکٹروں کے نزدیک جھنگ پاکستان کے ہارٹ کے سب بڑے اسپیشلسٹ ڈاکٹر شہر یار کا ہے۔
ادب سے محبت رکھنے والوں کے نزدیک جھنگ عالمی ریکارڈ یافتہ ناول نگار  ، دنیا کے تیز ترین رائٹر اور سسپنس کے بادشاہ جناب اشتیاق احمدؒ کا ہے
شاعری سے محبت کرنے والوں کے نزدیک جھنگ مجید امجد کا ہے۔
 جھنگ تو عمران رضا کا بھی ہےجس نے دہشت گردی کے خلاف عالمی شہرت یافتہ ترانے لکھے۔۔مثلا۔۔۔  مجھے دشمن کے بچوں کو پڑھانا ہے، بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے، ہمارہ ہے یہی مقصد ہمیں آگے ہی جانا ہے اور شکریہ پاکستان۔۔۔۔۔
واہ میرے سوہنے جھنگ واہ !! تیری مٹی نے ہر مسلک و شعبے میں ایسے ایسے نایاب ہیرے پیدا کر دیئے جھنگ کی عوام کنفیوز ہوکر رہ گئ انکےلیے فیصلہ کرنا ہی مشکل ہو گیا کہ جھنگ دراصل ہے کسس کا۔۔۔۔۔
Jhang You Beauty❤
#Hunbli
Share....
Sada Jhang Chore daye .... Song

Monday, February 4, 2019

عورت اسلام کی آغوش میں #Hunbli

 *#عورت_اسلام_کی_آغوش_میں*


1.جب پیدائش ہوتی ہے ماں باپ،دادی دادا،عزیز رشتہ دار خوشیاں مناتے ہیں.


2. ساتویں روز عقیقہ ہوتا ہے،دعوت ہوتی ہے،خوشیوں کا سماں ہوتا ہے.


3.باپ کی انگلی پکڑ کر سکول جاتی ہے،باپ کے نام اور پہچان کے ساتھ سکول میں ایڈمیشن ہوتی ہے.


4.ماں باپ کے زیرسایہ تعلیمی مراحل مکمل کرتی ہے.


5.جوان ہوتی ہے،شادی کی عمر کو پہنچتی ہے تو ماں باپ خود بہتر رشتہ تلاش کرتے ہیں.


6. شادی ہو کر ماں باپ کے گھر سے عزت و احترام اور دعاؤں کے ساتھ رخصت ہوتی ہے.


7.شادی کے بعد شوہر کے گھر میں ملکہ بن کر رہتی ہے،شوہر گرمی سردی مشکل آسانی میں جو چار پیسے کما کر لاتا ہے وہ اس کی جھولی میں ڈالتا ہے.


8.بچے ہوتے ہیں تو گھر خوشیوں سے بھر جاتا ہے،بچے بڑے ہوتے ہیں تو ماں کے قدموں میں اپنی جنت کی جستجو میں بڑھ چڑھ کر ماں کی خدمت کرتے ہیں.


9. گھر میں ایک معلمہ بن کر بچوں کی اخلاقی تربیت کرتی ہے اور سماج کو کار آمد افراد مہیا کرتی ہے.


10.ماں کا انتقا


*#عورت_مغرب_کی_گود_میں*

1.پیدائش پر ماں تو خوش ہوتی ہے مگر باپ کے بارے کوئی نہیں جانتا ہے.

2. سکول میں داخل ہوتی ہے باپ کی جگہ ماں کا نام لکھواتی ہے.

3.تمام تعلیمی مراحل طے کرتی ہے مگر سرٹیفکیٹ اور اسناد میں کہیں باپ کا نام درج نہیں ہوتا ہے.

4.اس دوران ماں اسکی ایک شخص سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے کے پاس جا چکی ہوتی ہے.

5.اب اس لڑکی کے پاس دو آپشن ہیں یا تو ماں اور سوتیلے باپ کے ساتھ رہے اس صورت میں گھر کا آدھا کرایہ خود ادا کرنا ہوتا ہے ساتھ میں یہ خطرہ بھی کہ سوتیلے باپ کی جنسی وحشت کا نشانہ بنے.

دوسرا آپشن یہ کہ گھر سے نکالا جاتا ہے.

6.گھر سے نکلنے کی صورت وہ باہر کسی دوست یا اجنبی کے ساتھ مل کر اپارٹمنٹ کرایہ پر لیتی ہے،ہر دو صورتوں میں جنسی استحصال کا خطرہ.

7.جاب پر جاتی ہے تو کولیگز کی ہوس بھری نظروں کا نشانہ.

8.شادی ہوتی ہے،شادی کامیاب ہوگی اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں،بچے ہوتے ہیں اور بڑھاپے میں بچے ماں کو اولڈ ہاؤس میں جمع کر آتے ہیں.

9.تنہائی کا شکار اذیت ناک بڑھاپا گزار کر مر جاتی ہے تو آس پاس کوئی عزیز رشتہ دار نہیں ہوتا ہے.

10. مرنے کے بعد زمین کے کس حصے کا ماں بوجھ بنی اولاد کو اس کا کوئی علم نہیں ہوتا ہے.

*#عورت_اسلام_ک_آغوش_میں*

1.جب پیدائش ہوتی ہے ماں باپ،دادی دادا،عزیز رشتہ دار خوشیاں مناتے ہیں.

2. ساتویں روز عقیقہ ہوتا ہے،دعوت ہوتی ہے،خوشیوں کا سماں ہوتا ہے.

3.باپ کی انگلی پکڑ کر سکول جاتی ہے،باپ کے نام اور پہچان کے ساتھ سکول میں ایڈمیشن ہوتی ہے.

4.ماں باپ کے زیرسایہ تعلیمی مراحل مکمل کرتی ہے.

5.جوان ہوتی ہے،شادی کی عمر کو پہنچتی ہے تو ماں باپ خود بہتر رشتہ تلاش کرتے ہیں.

6. شادی ہو کر ماں باپ کے گھر سے عزت و احترام اور دعاؤں کے ساتھ رخصت ہوتی ہے.

7.شادی کے بعد شوہر کے گھر میں ملکہ بن کر رہتی ہے،شوہر گرمی سردی مشکل آسانی میں جو چار پیسے کما کر لاتا ہے وہ اس کی جھولی میں ڈالتا ہے.

8.بچے ہوتے ہیں تو گھر خوشیوں سے بھر جاتا ہے،بچے بڑے ہوتے ہیں تو ماں کے قدموں میں اپنی جنت کی جستجو میں بڑھ چڑھ کر ماں کی خدمت کرتے ہیں.

9. گھر میں ایک معلمہ بن کر بچوں کی اخلاقی تربیت کرتی ہے اور سماج کو کار آمد افراد مہیا کرتی ہے.

10.ماں کا انتقال ہوتا ہے تو بچے سالہا سال بعد بھی ماں کی قبر پر فاتحہ پڑھنے جاتے ہیں،ماں کے لئے دعا کرتے ہیں.

اور ....

اس حقیقت کے بعد بھی مغرب ہمیں وومن رائٹس اور
حقوق نسواں کا درس دے رہا ہوتا ہے، يا للعجب!!!

عربی سے ترجمہ و اضافہ
*الحمد اللہ اسلام نے عورت کو بلند مقام نصیب کیا*
#Hunbli

Fazilat of Zil Hajj ... By #Hunbli

🌷💜💚عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت💚💜🌷 یکم ذی الحج سے 10 ذی الحج تک کے مستحب اعمال   وجہ تسمیہ:- ذوالحجہ اسلامی سال کا 12 واں مہینہ ہے- ذوالحجہ ک...