Saturday, August 18, 2018

بارشوں میں ہم Poetry #Hunbli



وہ پچھلی بارشوں میں ہم بڑے نادان ہوتے تھے۔ سب کی آنکھ سے بچ کر پرانی کاپیوں سے ہم ورق کچھ نوچ لیتے تھے۔۔ ہم اِک کشتی بناتے تھے۔۔ وہ پانی پر چلاتے تھے۔۔ ہمیں لگتا تھـا جـیسے ہم اُسـی کشتی میں بـیٹھے ہیں۔۔ وہ کشتی ڈوب جاتی تھی تو ہـم بھی ڈوب جـاتے تھے۔۔ وہ کشتی پـار لگتی تھی
تو ہـم بھی پـار لگتے تھے
ہـم بھی پـار لگتے تھے۔۔ چـلو گزرے ہوئـے کل کے وہ پـل پھر ڈھـونـڈ لاتے ہیں۔۔ پرانی کـاپیـاں لے کر۔۔ نئـی کشتـی بناتـے ہیں۔۔ وہ پانی پر چلاتے ہیں۔۔ چـلو پِھـر پـار لگتـے ہیں۔۔ چـلو پِھـر ڈوب جـاتـے ہیں۔۔

Circket News #Hunbli


Third Test match starting today
@englandcricket
vs
@BCCI
at Nottingham #EngVsInd #trentbridge

#Hunbli

Pakistani News Imran khan #Hunbli

Imran Khan takes oath as new #PrimeMinister of Pakistan. 🇵🇰 President Mamnoon Hussain administered oath of office to the newly elected Prime Minister. #PrimeMinisterIK
#Hunbli

POETRY #Hunbli

حنبل ریاض ملک 
                                                      
               
     
                                     Tweet                                                                                                Share

                                                    ‏کہاں قاتل بدلتے ہیں فقط چہرے بدلتے ہیں 

                                                   عجب اپنا سفر ہے فاصلے بھی ساتھ چلتے ہیں

                                                   کہاں تک دوستوں کی بے رخی کا ہم کریں ماتم
                                                   #Hunbli       
                                                    چلو اس بار بھی ہم ہی سر مقتل نکلتے ہیں


Friday, August 17, 2018

اک تیری کمی تھی #Hunbli

اک تیری کمی تھی 

رائیٹر .... حنبل ریاض 

پھر چاند کِھلا پھر __رات تھمی 

پھر دل نے کہا ___اک تیری کمی

پھر یاد کے جھونکے__ مہک گئے

پھر پاگل ارماں__ بہک گئے

پھر جنت سی لگی__ یہ زمین

پھر دل نے کہا _ اک تیری کمی

پھر جگی جگی سی__راتیں

پھر گزرے لمحوں کی_ باتیں

پھر ٹھہر گئی پلکوں پہ__ نمی

پھر دل نے کہا__اک تیری کمی


ایک سچائی #Hunbli

ایک سچائی 

رائیٹر Hunbal Riaz


                                                                                           Tweet





موت کی فکر نہ کرتا تھا۔۔۔۔ 


گناہ کو گناہ نہ سمجھتا تھا



دل چاہتا تھا کہ پڑھوں نماز


پر مسجد تک،  جسم نہ لے جاتا تھا۔

دنیا کی رونق میں مگن تھا۔



 وقت دوستی میں  برباد کرتا تھا۔


پر ایک دن اچانک اندھیرا چھا گیا 



آنکھ کھلی تو خود کو قبر میں پایا 



پھر اللہ نے پوچھا، کہ کیا لے کر آیا۔



گھر جانا چاہا لیکن جا نہ پایا۔




قبر کی تنہائی نے بہت ڈرایا ۔


آواز دی اپنوں کو تو کوئی نہ آیا 


وقت ہے سنبھل جا؟



قرآن کا ایک رکوع روزانا پڑھنے سے سال میں تین قرآن مکمل ہو جاتے ہیں ۔
#Hunbli



Thursday, August 16, 2018

Sad Poetry #Hunbli

حنبل ریاض ملک 

‏کیا خبر پھر تو پلٹ کر میری جانب کبھی دیکھے کہ نہ دیکھے، لیکن 

ایک عمر، اب میں یونہی اپنی طرف دیکھتے دیکھوں گا تجھے

#Hunbli


Sad Poetry #Hunbli میں محبت نہیں چاہتا

حنبل ریاض ملک 

💚‏میں محبت نہیں چاہتا

💚میں عزت چاہتا ہوں،

💚تم بے شک محبت سے نہ پیش آؤ،

💚مگر عزت سے برتاؤ کرو،

💚عزت کروگے تو محبت خود ہو جاۓ گی،

💚محبت پانی کا بلبلہ ،

💚ایک وقت کے بعد جو ناپید ہوجاتا ہے،

💚بس رسم اور ضرورت ره جاتی ہے!

💚محبت قیمتی ہے مگر،

..💕عزت "انمول" ہوتی ہے

#Hunbli

Two Line Poetry #Hunbli

Poetry

Saturday, August 11, 2018

Cine Max On AsiaSat.7 @105.5E #Hunbli

CINE MAX On AsiaSat.7 @105.5E

CINE MAX On AsiaSat.7 @105.5E
CINE MAX New Fequency
CINE MAX New Tp

Launched August 1, 1980; 38 years ago Owned by Home Box Office, Inc. Picture format 1080i (HDTV) 480i (SDTV) Country United States Language English Spanish (Cinemáx only and via SAP audio track on primary Cinemax channel and all other multiplex channels; some films may be broadcast in their native language and subtitled into English) Broadcast area Nationwide Headquarters New York City, New York Sister channel(s) HBO Timeshift service Cinemax East Cinemax West MoreMax East MoreMax West ActionMax East ActionMax West ThrillerMax East ThrillerMax West MovieMax East MovieMax West 5StarMax East 5StarMax West OuterMax East OuterMax West Website www.cinemax.com

Cinemax is an American pay cable and satellite television network that is owned by the Home Box Office Inc. (HBO), which in turn is a subsidiary of AT&T through its WarnerMedia unit. Cinemax primarily broadcasts theatrically released feature films, along with original series, documentaries and special behind-the-scenes features. As of July 2015, Cinemax's programming is available to approximately 21.325 million television households (18.3% of cable, satellite and telco customers) in the United States (20.785 million subscribers or 17.9% of all households with pay television service receive at least Cinemax's primary channel)

CINE MAX On AsiaSat.7 105.5E FREQ: 4065 H 4296 MPEG4/HD/FTA Started Replace On CTV

مرد حواس کا پجاری #Hunbli

#مرد_ہوس_کا_پجاری ۔۔۔ 😟
جب عورت مرتی ہے اس کا جنازہ مرد اٹھاتا ہے ۔اس کو لحد میں یہی مرد اتارتا ہے ۔۔۔ پیدائش پر یہی مرد اس کے کان میں اذان دیتا ہے۔ باپ کے روپ میں سینے سے لگاتا ہے بھائی کے روپ میں تحفظ فراہم کرتا ہے اور شوہر کے روپ میں محبت دیتا ہے۔ اور بیٹے کی صورت میں اس کے قدموں میں اپنے لیے جنت تلاش کرتا ہے ۔۔۔ واقعی بہت ہوس کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔۔۔
اسی ہوس کی خاطر 80% مقتولین عورت کی عصمت کی حفاظت کی خاطر موت کی نیند سو جاتے ہیں۔ واقعی ''مرد ہوس کا پجاری ہے۔''
لیکن جب ہوا کی بیٹی کھلا بدن لیے، چست لباس پہنے باہر نکلتی ہے اور اسکو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتی ہے تو یہ واقعی ہوس کا پجاری بن جاتا ہے ۔۔۔ اور کیوں نا ہو؟؟ کھلا گوشت تو آخر کتے بلیوں کے لیے ہی ہوتا ہے ۔۔۔ جب عورت گھر سے باہر ہوس کے پجاریوں کا ایمان خراب کرنے نکلتی ہے۔ تو روکنے پر یہ آزاد خیال عورت مرد کو "تنگ نظر" اور "پتھر کے زمانہ کا" جیسے القابات سے نواز دیتی ہے کہ کھلے گوشت کی حفاظت نہیں کتوں بلوں کے منہ سینے چاہیے ہیں
ستر ہزار کا سیل فون ہاتھ میں لیکر تنگ شرٹ کے ساتھ پھٹی ھوئی جینز پہن کر ساڑھے چارہزار کا میک اپ چہرے پر لگا کر کھلے بالوں کو شانوں پر گرا کر انڈے کی شکل جیسا چشمہ لگا کر کھلے بال جب لڑکیاں گھر سے باہر نکل کر مرد کی ہوس بھری نظروں کی شکایت کریں تو انکو سیدھا یورپ میں اٹھاپھینکیں اور وہ اپنے جیسی عورتوں کی حالت_زار دیکھیں جنکی عزت صرف بستر کی حد تک محدود ھے
"سنبھال اے بنت حوا اپنے شوخ مزاج کو
ھم نے سر_بازار حسن کو نیلام ھوتے دیکھا ھے" 😒
اچھا نہ لگا ہو تو معزرت خواہ ہوں🙏...
#Hunbli

Saturday, August 4, 2018

*درد بھری تحریر* #Hunbli


*درد بھری تحریر*
بابا بابا ! تِین دِن رہ گئے ہیں قربانی والی

عید میں۔ ہمیں بھی گوشت ملے گا نا؟

بابا : ہاں ہاں کیوں نہی بِالکُل ملے گا۔۔

لیکن بابا پچھلی عید پر تو کسی نے بھی ہمیں

گوشت نہیں دیا تھا، اب تو پورا سال ہو گیا

ہے
گوشت دیکھے ہوئے بھی،

نہیں شازیہ :اللہ نے ہمیں بھوکا تو نہیں رکھا
،

میری پیاری بیٹی، ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیۓ

ڈاکٹر صاحب قربانی کے لئے بڑا جانور لے کر آئے ہیں،

اور ماسٹر جی بھی تو بکرا لے کر آئےہیں،

ہم غریبوں کے لیے ہی تو قربانی کا گوشت ہوتا ہے،

امیر لوگ تو سارا سال گوشت ہی کھاتے ہیں،

آج عیدالضحٰی پے مولوی صاحب بیان فرما رہے ہیں

کہقربانی میں غریب مسکین لوگوں کونہیں بھولنا چاہئے۔۔

ان کے بہت حقوق ہوتے ہیں۔۔

خیر شازیہ کا باپ بھی نماز ادا کر کےگھر پھنچ گیا،

گھنٹہ بھر انتظار کرنے کے بعد شازیہ بولی۔۔

بابا ابھی تک گوشت نہیں آیا،

بڑی بہن رافیہ بولی۔۔ چپ ہو جاٶ شازی بابا کو تنگ نہ کرو۔

وہ چپ چاپ دونوں کی باتیں سنتا رہا اور نظرانداز کرتا رہا۔۔

کافی دیر کے بعد بھی جب کہیں سے گوشت نہیں آیا تو شازیہ کی ماں بولی۔

سنیۓ میں نے تو پیاز ٹماٹر بھی کاٹ دیۓہیں۔ لیکن کہیں سے بھی گوشت نہیں آیا،

کہیں بھول تو نہیں گۓ ہماری طرف گوشت بجھوانا۔

آپ خود جا کر مانگ لائیں،

شازیہ کی ماں تمہیں تو پتہ ھے آج تک ہم نےکبھی کسی سے مانگانہیں ،

اللہ کوئ نہ کوئ سبب پیدا کرے گا۔۔

دوپہر گزرنے کے بعد شازیہ کے اسرار پر پہلے ڈاکٹر صاحب کے گھر گئے،

اور بولے ڈاکٹر صاحب۔ میں آپ کاپڑوسی ہوں کیا قربانی کا گوشت ملسکتا ہے؟

یہ سننا تھا کہ ڈاکٹر صاحب کا رنگ لال پیلا ہونے لگا،

اور حقارت سے بولے پتہ نہیں کہاںکہاں سے آ جاتے ہیں گوشت مانگنے،

تڑاخ سے دروازہ بند کر دیا ۔۔

توہین کے احساس سے اسکی آنکھوں میں آنسو گۓ۔۔

اور بھوجل قدموں سے چل پڑا راستےمیں ماسٹر جی

کے گھر کی طرف قدم اٹھے اور وہاں بھی وہی دست سوال۔

ماسٹر جی نے گوشت کا سن کرعجیب سی نظروں سے دیکھا اور چلےگۓ۔

تھوڑی دیر بعدد باہر آۓ تو شاپر دے کرجلدی سے اندر چلۓ گۓ۔

جیسے اس نے گوشت مانگ کر گناہ کر دیا ہو۔۔

گھر پہنچ کر دیکھا تو صرف ہڈیاں اور چربی۔۔

خاموشی سے اٹھ کرکمرے میں چلے گئے اور خاموشی سے رونے لگ گئے۔

بیوی آئ اور بولی کوئی بات نہیں۔۔ آپ غمگین نہ ہوں۔

میں چٹنی بنا لیتی ہوں۔۔

تھوڑی دیر بعد شازیہ کمرے میں آئ۔

اور بولی بابا،

ہمیں گوشت نہںں کھانا ۔ میرے پیٹ میں درد ہو رہا ہے ویسے بھی،

یہ سننا تھا کہ آنکھوں سے آنسو گرنےلگے اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے

لیکن رونے والے وہ اکیلے نہیں تھے۔۔

دونوں بچیاں اور بیوی بھی آنسو بہا رہے تھے۔۔

اتنے میں پڑوس والے اکرم کی آواز آئ۔۔

جو سبزی کی ریڑھی لگاتا تھا۔۔

انور بھائی،

دروازہ کھولو،

دروازہ کھولا تو اکرم نے تین چار کلوگوشت کا شاپر پکڑا دیا،

اور بولا ،

گاٶں سے چھوٹا بھائ لایا ہے۔

اتنا ہم اکیلے نہیں کھا سکتے۔

یہ تم بھی کھا لینا

خوشی اورتشکر کے احساس سےآنکھوں میں آنسو آ گۓ ۔

اور اکرم کے لیۓ دل سے دعا نکلنے لگی۔

گوشت کھا کر ابھی فارغ ھوۓ ہی تھے کہ بہت زور کا طوفان آیا ۔

بارش شروع ہو گئ۔ اسکے ساتھ ہیبجلی چلی گئی۔

دوسرے دن بھی بجلی نہی آئی۔

پتہ کیا تو معلوم ہوا ٹرانسفارمر جل گیا۔

تیسرے دن شازیہ کو لے کرباہر آئے تو دیکھا کہ،

ماسٹر جی اور ڈاکٹر صاحب بہت سا گوشت باہر پھینک رہے تھے ۔

جو بجلی نہ ہونےکی وجہ سے خراب ہو چکا تھا۔

اور اس پر کُتے جھپٹ رہے تھے۔

شازیہ بولی،

بابا۔

کیا کُتوں کے لیۓ قربانی کی تھی؟

وہ شازیہ کا چہرہ دیکھتے رہ گیے ۔

اور ماسٹر جی اور ڈاکٹر صاحب نے یہ سُن کر گردن جھکا لی۔

خدرا احساس کریں غریب اور مسکین لوگوں کا۔

یہ صِرف تحریر ھی نہیں
،

اپنے آس پاس خود دار مساکین کی‎ ‎
ضرورتوں سے ہمہ وقت آگاہ رھنے کی درخواست بھی ھے۔

Thursday, August 2, 2018

ایک زندہ انسان کا قتل #Hunbli

ایک زندہ انسان کا قتل 

#Hunbli

‏اس سے پہلے چار دفعہ مختلف گھروں کے لڑکے اس رشتے سے رد کر چکے تھے  یہ پانچویں بار تھی وہ اپنی دوست کو میسج پر بتا رہی تھی کے آج پھر لڑکے والے دیکھنے آ رہے ہیں دعا کرنا انہیں میں پسند آ جاؤں مجھ سے اب بابا کے چہرے پر جھریاں نہیں دیکھی جاتی ہیں نہ جانے انہوں نے ایسا کیا گناہ کیا تھا

‏کے میں ان پر بوجھ بنی ہوئی ہوں. 
اب تو ماں کے ہاتھ بھی کانپتے ہیں اس مشین کو چلا چلا کر انہوں نے آج تک میرے لیے بہت کچھ بنایا لیکن قسمت پتہ نہیں کیا امتحان لے رہی ہے. 
شام کے وقت وہ اپنے کمرے میں بیٹھی یہی دعا مانگ رہی تھی کے ‏میرے بابا کی عزت بچ جائے کہیں وہ پھر سے یہی نہ سوچیں کے بیٹی کیا پیدا کر لی عذاب میں پڑ گئے ہم تو
اور وہی ہوا آنے والوں نے نہیں پوچھا کے
 آپ کی بیٹی نماز پڑھتی ہے یا نہیں
انہوں نے نہیں پوچھا کےکیا دین کے لیے کبھی کسی مدرسے میں گئی یا نہیں
یا کتنا پڑھا دین کا
‏انہوں نے نہیں پوچھا دنیا کا کتنا پڑھا سکول کتنا پڑھا...! 
. انہوں نے نہیں پوچھا کے بیٹی کیا دو وقت کا کھانا بنا کر اپنے شوہر کو اور ہمیں دے سکتی ہے یا نہیں...! 
‎‏بلکہ صاحبزادے جو کے ایک طرف کرسی پر ٹانگ رکھے بیٹھے تھے انہوں نے ماں کو اشارہ کیا ماں نے بھی کہہ دیا بیٹی کو بلایے...
 اندر سے لڑکی کو لے کر اُس کی ماں باہر آئی یہاں شہزادہ چارلس صاحب منہ اٹھایا اور باہر چلے گئے... 
‏لڑکے کی ماں پیچھے گئی بیٹا کیا بات ہے یہاں اندر لڑکی اور اس کے ماں باپ سن رہے ہیں..... 
مجھے نہیں کرنی اس سے شادی شکل تو دیکھیں اس کی یہ بھی کوئی لڑکی ہے. 
لڑکے کا والد معزرت کرتا ہوا وہاں سے اٹھا اور اِدھر لڑکی وہاں سے اٹھی اور بھاگتی ہوئی 
‏اپنے کمرے میں جا کر دروازہ بند کر دیا. 
تین دن کمرے کے ایک کونے میں وہ گھٹ گھٹ کر مرتی رہی اور آخر کار چوتھے دن گولیوں کا ایک پیکٹ اپنے اندر ڈال کر وہ اس معاشرے سے خود کو الگ کرنے کے لیے سکون کی نیند تلاش کرنے چلی گئی. 
‏اب میرا سوال ہے کے کیا اسے اُس کے حسن نے مارا ہے؟ 
یا اُس پانچویں شخص نے مارا ہے.؟ 
یا اُن تمام لوگوں نے جو اس سے پہلے آ چکے تھے.؟ 

#Hunbli


Fazilat of Zil Hajj ... By #Hunbli

🌷💜💚عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت💚💜🌷 یکم ذی الحج سے 10 ذی الحج تک کے مستحب اعمال   وجہ تسمیہ:- ذوالحجہ اسلامی سال کا 12 واں مہینہ ہے- ذوالحجہ ک...