Friday, December 6, 2019

Karachi City of Light .. By #Hunbli

*👈کراچی روشنیوں کا شہر *
*👈کچرے اور ابلتے ہوئے گٹروں نے ماحولیاتی آلودگی میں زبردست اضافہ کردیا ہے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کوئی پرسان حال نہیں ،*





 *👈ماحولیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کے سبب شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں کہیں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کہیں کانگو وائرس کی وجہ سے تو کہیں نیگیریا سےمتعدد ہلاکتیں ہو رہی ہیں*

*👈کچرے اور ابلتے ہوئے گٹروں نے ماحولیاتی آلودگی میں زبردست اضافہ کردیا ہے کراچی میں آلودگی سے پھیلنے والی بیماریوں کے عنوان کے تحت ماحولیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کے سبب شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں کہیں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے کہیں کانگو وائرس کی وجہ سے تو کہیں نیگیریاسے متعدد ہلاکتیں ہو رہی ہیں*

*👈کراچی سرجانی ٹاون نارتھ کراچی اورنگی ٹاؤن ناظم آباد لیاقت آباد نیو کراچی اور دیگر علاقوں میں گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کے خلاف شہری کس سے شکایت کریں؟کیونکہ کوئی بھی شخص یا ادارہ کراچی کو گندگی سے پاک کرنے کے لئے نظر نہیں آرہاہے*

*👈کراچی کا کوئی علاقہ،محلہ یا گلی ایسی نہیں جہاں صفائی کے نظام پر عمل درآمدہواورشہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول مہیاہو بلدیاتی ادارے اور میئر کراچی نے کچرا اٹھانے اور صفائی کرنے سے معذرت کرلی ہے چونکہ وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس اختیارات نہیں مگر اس کے باوجود بھی وہ ڈھٹائی سے اپنے عہدے سے چمٹے ہوئے ہیں*

*👈اگروہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ مخلص ہوتے تو شہریوں کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہونے پر اپنے عہدے سے الگ ہوجاتے مگر عوام ان کے سابقہ ریکارڈ سے واقف ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ میئر کراچی کراچی کے مسائل حل کرنے میں کتنے مخلص ہیں کروڑوں کا بجٹ خردبرد کرنے والے افسران اور عملہ بغیر کسی کارکردگی کے حکومت سے ہر ماہ تنخواہیں اور مراعات وصول کررہے ہے اور جان بوجھ کر انہوں نے عوام کے مسائل  کی جانب سے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں*

*👈عوام میئر کراچی ، افسران کو دوھائیاں دے دے تھک چکے ہیں مگر اس کے با وجود انہیں کوئی بھی ادارہ کراچی کے مسائل حل کرتا ہوا دیکھائی نہیں دیتا کراچی کے تمام پارکس اور کھیلوں کے میدانوں پر لینڈ مافیا نے قبضہ کرلیا ہے*

*👈یا ان پر چائنا کٹنگ ہو چکی ہے جسے فوری واگزار کرایا جائے تاکہ شہریوں کو تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات حاصل ہوسکیں جو لوگ پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں پر قبضہ کرنے یا چائنا کٹنگ جیسے جرم میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کرکے قرارواقعی سزائیں دی جائیں اورجو بلدیاتی افسران اور عملہ کام نہیں کرتا اور گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرتا ہے انہیں فارغ کر دیا جائے چونکہ وہ قومی خزانے پر بوجھ ہیں اور عوام پر عذاب ہیں*

No comments:

Post a Comment

Fazilat of Zil Hajj ... By #Hunbli

🌷💜💚عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت💚💜🌷 یکم ذی الحج سے 10 ذی الحج تک کے مستحب اعمال   وجہ تسمیہ:- ذوالحجہ اسلامی سال کا 12 واں مہینہ ہے- ذوالحجہ ک...