Tuesday, August 20, 2019

Fashion and hijab By #Hunbli

🌹فیشن زدہ حجاب🌹

🥀جب بھی گھر سے باہر نکلنا ہوتا ھےایک چیز میں اکثر نوٹ کرتا ہو اور وہ یہ کہ آج کل کی لڑکیوں  نے پردے کو کیا بنا لیا ھے ؟🥀 میری سمجھ میں نہیں آتا یہ پردے کی کونسی شکل ھے ؟ ابھی پچھلے دنوں کی بات ھے 🏨ایک کلینک میں جانا ہوا ، کافی رش تھا تو نمبر لیکر ایک طرف بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرنے لگا ۔اتنے میں دو تین نوجوان لڑکیاں بھی کلینک میں داخل ہوئیں ، 👗خوبصورت میکسی نما عبایا پہنے ہوئے ، بالکل چست آستینیں ، گلے اور آستینوں پر بہت خوبصورت کام بنا ہوا ،🧣سر پہ بڑی خوبصورتی اور نفاست سے چھوٹا سا اسکارف لپیٹا ہوا ۔سر پہ بائیں طرف اسکارف کے اوپر ایک نگینوں سے مزین پن لگائی ہوئی ۔۔۔اسکارف اتنا چھوٹا کہ بمشکل چہرے سے تھوڑا سا نیچے گلے تک آرہا تھا ۔ اتنا بھی نہیں تھا کہ سینے کو ہی ڈھانپ لے ۔ 👘عبایا ایسا کہ جسم کے سب نشیب وفراز کو واضح کررہا تھا ، اسکارف صرف خوبصورتی کے لئے پہنا گیا جس میں چہرہ بھی کھلا ہوا تھا ۔ 👀آنکھیں گویا نین کٹورے سرمہ ،کاجل ، لائنر 💄اور ہونٹوں پر لپ اسٹک ۔۔۔دل میں درد کی ایک لہر سی اٹھی ،  پردے کے نام پر ایسی بے حیائی ؟ 🥀ایسے پردے کو تو خود پردے کی 
ضرورت ھے.............. !!!




3 comments:

  1. Replies
    1. Thnx ..
      Humari web visit krty rehna or apni rahy ka izhar krna ۔.
      Thanks for reply

      Delete

Fazilat of Zil Hajj ... By #Hunbli

🌷💜💚عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت💚💜🌷 یکم ذی الحج سے 10 ذی الحج تک کے مستحب اعمال   وجہ تسمیہ:- ذوالحجہ اسلامی سال کا 12 واں مہینہ ہے- ذوالحجہ ک...