یا حسین ع
.. حُسین.! تُجھ پر سلام میرا ..
یا حُسین ابنِ علی ..
تُو ہی تو ہے امام میرا ..
کہ تیری عظمت کے بیاں کو ..
نہ چھُو سکے گا کلام میرا ..
نصابِ عشق و عاشقی میں ..
ہے سب سے اونچا مقام تیرا ..
حُسین.! تُجھ پر سلام میرا ..
یا خُدا تیری شانِ نیازی ..
وہی شہید اور وہی ہے غازی ..
اُسی کے قدموں میں رکھی تُو نے ..
راہِ اُلفت کی سرفرازی ..
کہ سر کو اپنے سِناں پے رکھے ..
سُنا گیا جو کلام تیرا ..
حُسین.! تُجھ پر سلام میرا ..
یا محمد مصطفیٰ ..
وہ ابنِ حیدرِ مرتضیٰ ..
فنا بقا کی تحریر بن کر ..
حُبِ کامل کی تصویر بن کر ..
یا محمد وہ سب لُٹا کر ..
بچا گیا دینِ اسلام تیرا ..
حُسین.! تُجھ پر سلام میرا ..
بیمار و شِیر خوار بھی ..
عباس علمبردار بھی ..
پیاسے اور پردہ دار بھی ..
کربلا بسانے کا ..
مقتلِ عشق سجانے کا ..
کیا خوب تھا اہتمام تیرا ..
حُسین.! تُجھ پر سلام میرا ..
حُسین.! ہم پر زمین تنگ ہے ..
یزیدیت سے سدا کی جنگ ہے ..
ہیں تشنہ روحیں, پانی بند ہے ..
سرد لہجے, دلوں میں سنگ ہے ..
کہ میری اُمید تُو ہی تُو ہے ..
سِکھا مجھے اِستقام تیرا ..
حُسین.! تُجھ پر سلام میرا ..
حُسین.! تُجھ پر سلام میرا ..
#Hunbli
#عظیم_قربانی_بنام_دین_اسلام_کربلا
No comments:
Post a Comment