پیر آف سیال شریف خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی انتقال کرگیے
آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشیں
خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی علالت کے بعد انتقال کرگٸے۔
ان کی طبعیت اچانک بگڑی اور انہیں سرگودھا ایک نجی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں آٸی سی یو میں ان کو طبی امداد دی جارہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور جان جانِ آفریں کے سپرد کردی۔ان کی عمر ستاسی برس تھی۔وہ اپنے والد شیخ الاسلام خواجہ محمد قمرالدین سیالوی کے وصال کے بعد 1982میں سجادہ نشیں بنے۔انہیں نواز شریف کی پہلی حکومت کے دوران ن لیگ کے ٹکٹ پر سینیٹر رہنے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ان کے چھوٹے بھاٸ غلام نصیرالدین سیالوی صوباٸی وزیر اوقاف رہے۔محمد حمیدالدین سیالوی نے نواز شریف حکومت کے خلاف ختم نبوت کے مسٸلہ پر 2017میں ملک گیر تحفظ ختم نبوت تحریک کی قیادت بھی کی۔ان کی وفات کی خبر سن کر مریدین کی سیال شریف میں آمد جاری ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ان کے ارتحال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوٸے اسے ملک و ملت کے گہرا نقصان قرار دیا ہے